ETV Bharat / state

جموں: میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج - میونسپل کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم

جموں شہر کے مضافاتی علاقے بٹھنڈی، سجواں اور جلالہ پور میں غیرقانونی قبضے کے خلاف جموں میونسپل کارپوریشن کی مہم صبح کے وقت شروع کی گئی، جس کے خلاف مذکورہ علاقے کے لوگوں نے پرتشدد احتجاج کیا، جس میں دو ڈرائیورز کے زخمی ہونے کے علاوہ دو جے سی بی اور ایک پولیس بس کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

protest against anti encroachment drive in bathindi sunjwan area of jammu
جموں: میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 5:45 PM IST

جموں میونسپل کارپویشن کی جانب سے جموں شہر کے مضافاتی علاقے بٹھنڈی، سجواں اور جلالہ پور میں غیر قانونی قرار دیے گئے درجنوں عمارتوں کو چند روز قبل سیز کر دیا گیا تھا۔ جبکہ آج جموں کے مضافاتی علاقہ سجواں میں میونسپل کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران انہدامی کاروائی کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن مقامی لوگوں نے کاروائی کے خلاف احتجاج کرنے لگے اور انتظامیہ کو انہدامی کاروائی کرنے کی اجازت نہیں دی۔

جموں: میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق بعد نمازِ فجر جموں میونسپل کارپوریش کے حکام نے مشینری اور پولیس کے ہمراہ سجواں میں انسداد تجاوزات مہم چلانے کی کوشش کی، لیکن لوگوں کے احتجاج کرنے پر پولیس اور دیگر عملے کو واپس جانا پڑا، اس دوران مقامی لوگوں کی جانب سے پتھر بازی بھی کی گئی جس میں دو ڈراوئیور زخمی ہوگئے، پتھربازی کی وجہ سے جے سی بی اور ایک پولیس بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں میں چند منتخب علاقوں میں انسداد تجاوزات کے نام پر مخصوص طبقہ کے لوگوں کو انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا، وہیں جمعہ کے روز سجواں میں آباد لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ اور جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی نے اُنہیں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی ہے اور رات کے اندھیرے میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے مخصوص علاقوں میں املاک کو سیز کیا جا رہا ہے، اور عمارتوں کو غیر قانونی قبضہ قرار دے کر منہدم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ان علاقوں میں دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں اور اس سے قبل کئی سرکاریں اور منتظمین یہاں آئے لیکن کسی نے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو غیر قانونی قابض قرار نہیں دیا، لیکن گزشتہ 6سالوں سے یہاں کی انتظامیہ ان لوگوں کو سرکاری اراضی کا قابض بتا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.