جموں : جموں وکشمیر کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر رمن بلا نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے حالیہ فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی۔ رمن بلا نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بی جے پی نشہ مکت جموں و کشمیر کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب جموں و کشمیر میں اب بیئر تمام دوکانوں پر رکھنے اور فروخت کے نئے قانون بنائے۔ انہوں نے حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی سکریٹری شیخ بشیر نے زور دے کر کہا کہ حکومت شراب اور منشیات کے حوالے سے اپنی تجویز اور پالیسی کو فوری طور پر واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ تانا شاہی سے ایسے قانون بنانے سے جموں وکشمیر کو نقصان پہنچے گا ۔ Political Leaders Reaction On Beer Sale At Departmental Stores
مشہور گجر رہنما حاجی یوسف نے کہا کہ انتظامیہ کے اس طرح کے فیصلے لینا جموں و کشمیر عوام کے لیے مایوس کن ہیں خاص کر گجر طبقہ کے لیے جو نشہ کے خلاف ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر نے یونین ٹریٹری کے قصبہ جات میں کرانہ اسٹورز (ڈیپارٹمنٹل اسٹورز) کو بیئر اور دیگر مشروبات خریدنے کی اجازت دی ہے۔ جس کی مخالفت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کی ۔ Political Leaders Reaction On Beer Sale At Departmental Stores
لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں انتظامی کونسل جس میں ایل جی کے مشیر بھٹناگر اور چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا شامل تھے نے یونین ٹریٹری کے قصبوں میں چلنے والے ان سٹورز کو لائسنس حاصل کرنے کے بعد بیئر و دیگر مشروبات کو خریدنے کی منظوری کا اعلان چند روز قبل کیا تھا۔ Reaction On Beer Sale At Departmental Stores
یہ بھی پڑھیں : Congress Protest In Udhampur ادھم پور میں کانگریس پارٹی کا احتجاج