ETV Bharat / state

Modi To Visit J&K: وزیر اعظم مودی چوبیس اپریل کو جموں و کشمیر کے دورے پر - NARINDER MODI VISIT KASHMIR

وزیر اعظم نریندر مودی کا 24 اپریل کو ’پنچایتی راج ڈے‘ کے موقع پر جموں و کشمیر کا دورہ متوقع ہے۔ اس دوران وزیر اعظم پنچایتی راج اداروں کے ارکان سے بات چیت کریں گے۔ PM Likely To Visit J&K

PM likely to visit J&K on April 24 on PANCHAYAT RAJ DAY
وزیر اعظم نریندر مودی" پنچایتی راج ڈے " کے موقع پر جموں و کشمیر کا دورہ متوقع
author img

By

Published : Mar 18, 2022, 3:40 PM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو ’پنچایتی راج ڈے‘ کے موقع پر جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم پنچایتی راج اداروں کے ارکان سے بات چیت کریں گے۔PM Likely To Visit J&K

دورے کے دوران وزیر اعظم صنعتی سرمایہ کاری کا آغاز کریں گے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گئے یا سنگ بنیاد رکھیں گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو پنچایتی راج ڈے PANCHAYAT RAJ DAY کے موقع پر وزیر اعظم کے جموں و کشمیر کے دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ اس موقع پر یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کئی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ "پنچایتی راج دن "ہر سال 24 اپریل کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔گزشتہ کچھ سالوں کے دوران وزہر اعظم نریندر مودی اس موقع پر پنچایت ممبران سے بات چیت کے لیے مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سال جموں اور کشمیر کو وزیر اعظم کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت یوٹی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے تقریب کے مقام کو حتمی شکل دے گئی۔ غالب امکان یہ ہے کہ تقریب جموں میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر دورے کے دوران وزیر اعظم پنچایتی راج اداروں بشمول ضلع ترقیاتی کونسلوں، بلاک ترقیاتی کونسلوں اور پی آر آئی سرپنچوں اور پنچوں سے خطاب کریں گے۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد سرحدوں کے علاوہ یہ وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے نے 27 اکتوبر سنہ 2019 کو راجوری اور 3 نومبر 2021 کو جموں ڈویژن کے نوشہرہ سیکٹر میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔

ریاست کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر کا ان کا آخری دورہ 3 فروری 2019 کو تھا جب انہوں نے تینوں خطوں بشمول جموں، سرینگر اور لداخ کا دورہ کیا تھا اور اس دوران ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.