سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے جموں و کشمیر کے سابق ریاستی پرچم اور قومی پرچم کو لیکر دئے گئے بیان پر سیاست جاری ہے۔ آج بی جے پی نے جموں میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں پارٹی کے ریاستی سربراہ رویندر رینہ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں اگر کوئی پرچم لہرے گا تو وہ ترنگا ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کی کوئی طاقت جموں و کشمیر میں کوئی دوسرا جھنڈا نہیں لہرا سکتی۔
انہوں نے کہا مقامی سیاسی جماعتوں کے ارادے خیالی پلاؤ کے مترادف ہے جو کبھی حقیقت نہیں بنے گے۔
رینہ نے گپگار اعلامیہ پر اتفاق کرنے والوں کو 'گپکار گینگ' قرار دیا اور کہا ان لوگوں نے گزشتہ 70 برسوں سے جموں و کشمیر کو لہولہان کیا ہے۔
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الائنس لوگوں کا الائنس نہیں ہے بلکہ اقتدار کے بھوکے لوگوں کا اتحاد ہے۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی شخص ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گا اس کو تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔
رویندر رینہ نے کہا 26 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے لوگ ترنگا جھنڈا لہرائے گے اور بڑے پیمانے پر ترنگا یاترائے نکالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن ملک مخالف نہیں، بھاجپا مخالف ہے
واضح رہے 26 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنے کافی فوجیوں کو سری نگر بھیجا تاکہ وہ قبائلی حملے کا مقابلہ کر سکیں۔ اور اسی روز جموں و کشمیر کے مہاراجہ نے بھارت کے ساتھ الحاق کے دستاویزات پر دستخط کئے۔