جموں: عام آدمی پارٹی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے شمولیت اختیار کرنے پر عام آدمی پارٹی کے چناب ویلی انچارج و ڈی ڈی سی کاؤنسلر کاہرہ معراج الدین ملک نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال نے دہلی سے اس نئی سیاسی محاذ آرائی کی شروعات کی تھی اور اب جموں کشمیر کے لوگ بھی اس تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔Aam Admi Party Leader Mehrajudin Malik
ستر برسوں میں جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ استحصال کیا گیا، مہراج الدین ملک انہوں کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کر رہی ہے۔ کانگریس و نیشنل کانفرنس گذشتہ ستر برس کے دوران اقتدار پر قابض رہنے کے باوجود عام آدمی کو بنیادی سہولیات و نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کیا۔ افسر شاہی عروج پر ہے اور غریب عوام کی کہیں سنوائی نہیں ہورہی ہے۔Mehraj u din Malik Slams Cong & NC
معراج ملک نے بی جے پی حکومت و سابق حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں غریب عوام کا استحصال کرکے کنبہ پروری، مہنگائی، رشوت خوری و بے روزگاری کو ہی فروغ ملا اور یہاں کے وسائل کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر کے باالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں و مزدور پیشہ افراد کو نظر انداز کیا۔ ملک نے کہا کہ اروند کیجریوال کی قیادت میں ملک بھر میں عام آدمی پارٹی پروان چڑھ رہی ہے جس کا نتیجہ حالیہ دنوں میں پنجاب کے اسمبلی انتخابات میں سامنے آیا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے منشور کی نقل کرکے جموں و کشمیر میں مفت پانی و بجلی دینے کی بات کر رہی ہے جو کہ ایک گمراہ کن و کھوکھلا نعرہ ہے لیکن عام آدمی پارٹی برسرِ اقتدار آتے ہی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر ہی دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ مفت بجلی و پانی کے ساتھ بہتر طبی سہولیات و نوجوانوں کو روزگار پہنچانا عام آدمی پارٹی کی اولین ترجیحات رہے گی جس کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔