ETV Bharat / state

PAGD Meeting IN Jammu جموں: فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کا اجلاس - tarigami on delimitation in jk

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن People’s Alliance for Gupkar Declaration کی میٹنگ اس وقت  ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر جاری ہیں جس میں سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ سی پی آئی ایم کے سینیئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی Yousuf Tarigami حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کی میٹنگ جاری

author img

By

Published : Dec 21, 2021, 1:12 PM IST

Updated : Dec 21, 2021, 5:21 PM IST

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن People’s Alliance for Gupkar Declaration کی میٹنگ اس وقت ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے رہائش گاہ پر جاری ہیں Pagd Meeting going on in jammu جس میں سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی Yousuf Tarigami حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کی میٹنگ جاری
پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کی میٹنگ جاری

تاہم دائیں بازو کی جماعتوں بجرنگ دل اور شیو سینا نے یہاں بٹھنڈی میں واقع نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ارکین کی مختلف وفود کے ساتھ میٹنگ ہو رہی تھی۔ احتجاجی، عوامی اتحاد اور اس کے اراکین خاص کر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے تاہم موصوف صدر کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔

بجرنگ دل اور شیو سینا نے یہاں بٹھنڈی میں واقع نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر زبردست احتجاج کیا

اس موقع پر بجرنگ دل کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر راکیش بجرنگی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ''گپکار ایجنڈا پاکستان یا چین کا ایجنڈا ہے اس کو جموں کی سر زمین پر پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ `گپکار ایجنڈے کو جموں میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، یہ ایجنڈا پاکستان کا ہے یا چین کا ہے، یہ لوگ کشمیر میں ملک کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور ہم یہاں ملک کے حق میں بات کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370 ، اب تاریخ کا ایک حصہ بن گیا ہے اس کو اب بچوں کو کتابوں میں ہی پڑھایا جائے گا۔''

محمد یوسف تاریگامی

بجرنگ دل کے ریاستی صدر نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ''ڈاکٹر فاروق چین کی مدد چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کو کہتے ہیں لہٰذا وہ کہاں کے دیش بھگت ہیں۔'' بعض رپورٹس کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر فاروق عبدللہ کی رہائش گاہ کی طرف پیش قدمی کرنے والے کئی احتجاجیوں کو حراست میں بھی لیا۔

Last Updated : Dec 21, 2021, 5:21 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.