ETV Bharat / state

سردیوں میں دراندازی کو روکنے کیلئے سانبہ سیکٹر میں 'آپریشن سرد ہوا' جاری - سانبہ سیکٹر میں آپریشن

Operation Sard Hawa in Samba Sector: بین الاقوامی سرحد پر جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن سرد ہوا کے نام سے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کے تحت پولیس بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

Operation sard hawa in samba sector to stop pak agenda of militancy in winters

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 1:53 PM IST

سردیوں میں عسکریت پسندی کے پاک ایجنڈے کو روکنے کے لیے سانبہ سیکٹر میں آپریشن سرد ہوا

جموں: جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے بین الاقوامی سرحد کے سانبہ سیکٹر میں آپریشن سرد ہوا چلایا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کے تحت جموں و کشمیر پولیس سخت سردی اور دھند کے درمیان بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ علاقہ میں دراندازی اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ درحقیقت سانبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ایک کلو میٹر کے اندر رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا تاکہ اگر پاکستان کی طرف سے ڈرون کے ذریعہ ہتھیار بھیجا جاتا ہے یا عسکریت پسند دراندازی کرتے ہیں تو اس کو ناکام بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پونچھ جنگلاتی علاقے میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری، خصوصی کمانڈوز تعینات

ذرائع کے مطابق دوسری طرف سے عسکریت پسندوں کو سرحد پار کرانے یا عسکریت پسندوں کو اسلحہ بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن آپریشن سرد ہوا کی وجہ سے عسکریت پسند اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ آپریشن سرد ہوا کو جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز مشترکہ طور پر چلا رہی ہیں۔
جموں کٹھوعہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی آئی جی شکتی پاٹھک نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی وجہ سے سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں جب کہ کرفیو صرف سرحد کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں لگایا گیا ہے، جب کہ قصبے میں کرفیو نہیں ہے۔ یہ صرف سرحد کے 1 کلومیٹر تک کے علاقے میں نافذ کیا گیا ہے تاکہ کوئی مشکوک شخص سرحد پار سے داخل نہ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.