ETV Bharat / state

'ڈی ڈی سی انتخابات کے اچھے نتائج ہوں گے' - راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے

راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات میں منعقد کرائے جائیں۔

راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے
راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 9:16 PM IST

جموں کشمیر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں جس پر سیاسی جماعتوں ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے آج راجہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے سے خاص بات چیت کی اور ان انتخابات کے بارے میں ان کا ردعمل جانے کی کوشش کی۔

راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انتخابات منعقد کرنے سے جموں کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت مضبوط ہوگی اور تعمیر و ترقی کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

نظیر احمد لاوے نے بتایا کہ ان انتخابات کی وجہ سے جموں و کشمیر میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان انتخابات میں بھر پور حصہ لیں کیونکہ ان انتخابات سے اس یونین ٹریٹری میں ترقی ہوگی اور اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

ایچ ایم ٹی حملے میں تین عسکریت پسند ملوث: آئی جی پی کشمیر

رُکن پارلیمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ان انتخابات کے علاوہ اسمبلی انتخابات جلد از جلد منعقد ہونے چاہیے۔ اس سے ہماری اپنی سرکار بنے گی۔ اپنی سرکاری ہونے کے باعث لوگوں کے مسائل مزید حل ہوسکتے ہیں اور ہمارے لوگ جو مختلف مصیبتوں میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اس سے نکل جائیں'۔

انہوں نے کہا پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جو کہ بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں دفعہ 370 کی منسوخی کو ترجیع نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلکہ ضلع کولگام کے عوامی مسائل کو ان کی طرف سے ترجیح دی جارہی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ نظیر احمد لاوے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر راجا سبھا کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.