ETV Bharat / state

NC Congress Celebrates kargil Poll Victory: کرگل انتخابات، جموں میں این سی، کانگریس لیڈران نے منایا جشن - کانگیرس نیشنل کانفرنس جموں جشن

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل، کرگل، انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 12 جبکہ کانگریس نے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابات میں کامیابی پر جموں میں نیشنل کانفرنس سمیت کانگریس لیڈران و کارکنان نے مشن منایا۔

کرگل انتخابات، جموں میں این سی، کانگریس لیڈران نے منایا جشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 6:47 PM IST

کرگل انتخابات، جموں میں این سی، کانگریس لیڈران نے منایا جشن

جموں (جموں کشمیر) : دفعہ 370 کی منسوخی کے کے بعد یونین ٹیریٹری لداخ میں منعقد ہوئے پہلے (LAHDC) انتخابات میں نیشنل کانفرنس (این سی) اور کانگریس کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے جبکہ مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کو محض دو سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 12 جبکہ کانگریس نے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابات میں کامیابی پر نیشنل کانفرنس لیڈران و کارکنان میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پیر کو این سی اور کانگریس کے کارکنان نے جموں سمیت یوٹی کے دیگر اضلاع میں مٹھائیاں تقسیم کرکے جیت کا جشن منایا۔ کئی مقامات پر پارٹی کارکنان نے ڈھول نگاڑے بجائے اور جیش کی خوشی میں رقص کرتے بھی دکھائی دئے۔

کرگل انتخابات میں بہتر کرکردگی اور بی جے پی کی شکست کو کانگریس اور نیشنل کانفرنس لیڈران ’’مستقبل (کے انتخابات) کے لئے نیک شگون‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ جموں میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر رمن لال بھلا نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پارٹی دفتر واقع شہیدی چوک میں جیت کا جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ رمن بھلا نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’کرگل ہل کونسل انتخابات میں جس طرح سے کانگریس کے امیدواروں کو عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے اس سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ ’انڈیا‘ الائنس کے قیام کے بعد کرگل سے ہی (الائنس کا) انتخابات میں کامیابی کا آغاز ہو گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Omar Abdullah on Assembly Elections اسمبلی الیکشن کرانے کی اب ہمیں کوئی امید نہیں، ساتھیوں کو گاڑیوں کا تیل ضائع نہ کرنے کا دیا مشورہ، عمر عبداللہ

بھَلا نے کہا کہ ہم اس سال 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں راجستھان اور چھتیس گڑھ میں واپسی کر رہے ہیں۔ تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں جیت کے بعد وہ وہاں بھی راہل گاندھی کی محبت کی دکان کھولنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے کرگل میں جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اپنے کئی تجربہ کار لیڈروں کو میدان میں اتارا، لیکن کرگل کے لوگوں نے ان کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس اور این سی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس لیڈران و کارکنان نے جیت کی خوشی میں کیا رقص

کگرل انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 12 سیٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی پر سرمائی دارالحکومت جموں میں پارٹی لیڈران و کارکنان نے ڈھول بجا کر، اور رقص کرکے جشن منایا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اجے سدہوترا نے کہا کہ ’’آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد لداخ میں پہلی بار انتخابات ہوئے ہیں۔ کرگل کی عوام نے نیشنل کانفرنس کو اپنا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ بی جے پی کو صرف دو سیٹیں ملی ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتی ہے نہ کہ مذہب پر مبنی سیاست۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.