نئی دہلی: جموں و کشمیر کے ریاسی میں پائے جانے والے لیتھیم کے ذخائر کی نیلامی اس سال دسمبر تک شروع ہوگی۔ معدنیات وزارت کے سکریٹری وویک بھردواج نے یہ اطلاع دی۔ یہاں منعقد ایک پروگرام میں کانکنی کی وزارت کے سکریٹری وویک بھردواج نے کہا کہ وزارت دسمبر تک لیتھیم کی نیلامی شروع کرے گی۔ اس کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے۔ وویک بھردواج نے کہا، "ہم نے آف شور مائننگ ایکٹ میں ترمیم پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ امید ہے کہ ہم اسے جلد ہی پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کریں گے۔" انہوں نے کہا، "دراصل ہم چونے کے پتھر کی تلاش کر رہے ہیں، جو جموں و کشمیر میں دستیاب ہے۔ لیکن ہمیں چونا پتھر، باکسائٹ اور لیتھیم ایک ساتھ ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Lithium Deposits Found in J&K جموں و کشمیر میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر پائے گئے
انہوں نے کہا کہ 'ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں 5.9 ملین ٹن لیتھیم ملا ہے۔ ان معدنیات کی دریافت نے ایک خاص قسم کی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ کانکنی کے وزیر نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں واقع سلال ہیمنہ میں فیلڈ سیزن 2020-21 اور 2021-22 کے دوران وزارت کانکنی کے جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے قیاس شدہ وسائل (G3) مرحلے کے معدنیات کی تلاش کے منصوبے کو انجام دیا اور 5.9 ملین ٹن لیتھیم ایسک دریافت کیا۔ اس کے بعد اس کی رپورٹ جموں و کشمیر کی مرکزی حکومت کو سونپی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال فروری میں مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ ملک میں پہلی بار جموں و کشمیر میں 59 لاکھ ٹن لیتھیم کے ذخائر ملے ہیں۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں لیتھیم کے وسائل کی شناخت کے لیے مزید تلاشی سرگرمیوں کی تجویز پیش کی ہے۔