سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، منوج سنہا نے متعلقہ عہدیداروں کو یاترا کے لئے بہتریہن انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا'۔انہوں نے کہا 'جسٹکس، قیام، صحت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے لئے بہترین انتطامات کریں'۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
-
Reviewed arrangements made for the pilgrims at @ShriSasb Nunwan Base camp. Took stock of logistics, lodging, health and other facilities. Directed the officials for making best arrangements to ensure smooth pilgrimage. pic.twitter.com/xzaQeNBV39
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) June 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Reviewed arrangements made for the pilgrims at @ShriSasb Nunwan Base camp. Took stock of logistics, lodging, health and other facilities. Directed the officials for making best arrangements to ensure smooth pilgrimage. pic.twitter.com/xzaQeNBV39
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) June 13, 2023Reviewed arrangements made for the pilgrims at @ShriSasb Nunwan Base camp. Took stock of logistics, lodging, health and other facilities. Directed the officials for making best arrangements to ensure smooth pilgrimage. pic.twitter.com/xzaQeNBV39
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) June 13, 2023
جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔یاتریوں کے لئے جہاں سیکورٹی کا فقید المثال بندو بست کیا جا رہا ہے وہیں انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔ شری امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے امسال یاترا کے دوران قائم کئے جانے ولے لنگروں پر جنک فوڈ اور دوسرے غیر صحت بخش کھانے پینے کی چیزوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گذشتہ ماہ قبل جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے بالتل اور چندن واڑی کا دورہ کرکے دونوں یاترا راستوں کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Security Deployment: ’یاترا سیکورٹی کے دوران 60ہزار اہلکار تعینات رہیں گے‘
ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے شری امرناتھ مندر کی یاترا کی جن میں سے 45 فیصد یاتریوں نے بالتل کے راستے سے جبکہ 55 فیصد پہلگام کے راستے سے یاترا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال 5 لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے۔ بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو 15 جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور کریں نہ آگے بڑھائیں۔
یو این آئی