ETV Bharat / state

Manoj Sinha On JK development منوج سنہا نے جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کیا - جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے دریا توی پر بھی بہت جلد رویور فرنٹ تیار کیا جائے گا اور جموں میں بالا جی مندر کا افتتاح 8 جون کو کیا جائے گا۔

No power can stop JK from touching new heights of development,Manoj Sinha
منوج سنہا
author img

By

Published : May 29, 2023, 3:07 PM IST

Updated : May 30, 2023, 6:04 PM IST

جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کیا

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی طاقت جموں و کشمیر کو تعمیر و ترقی کی نئی منزلیں طے کرنے سے روک نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں بھی کشمیر کی طرح بدل رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بدل رہا ہے اور یونین ٹریٹری بھر میں دن رات ترقی کے کام ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا 'آج ہمارے پاس شمالی بھارت کا سب سے بڑا چڑیا گھر ہے جو 32 سو کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور جو 62.17 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہوا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: Chief Secretary On JK Development جموں وکشمیر کی اکنامی کو دوگنا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا، چیف سیکریٹری

منوج سنہا نے کہا کہ جموں کے دریا توی پر بھی بہت جلد رویور فرنٹ تیار کیا جائے گا اور بالا جی مندر کا افتتاح 8 جون کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ جموں کا تقدیر بدل رہی ہے لہذا اس خطے کے لوگوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیتے ہوئے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے'۔ جمبو چڑیا گھر میں مختلف قسم کے جانور، ویو پوائنٹس، ایمفی تھیٹر، سووینئر شاپ، پارکس، نیچر ٹریلر، ریفریشمنٹ پوائنٹس وغیرہ موجود ہوں گے۔دریں اثنا محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اس چڑیا گھر میں پہلے ہفتے کے دوران مفت داخلہ ہوگا۔

Last Updated : May 30, 2023, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.