جموں: جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں پیر کو بارش کے بعد دن کے درجہ حرارت میں سات سے نو ڈگری کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران خراب موسم کی وجہ سے کٹرا-سنجیچٹ ہیلی کاپٹر سروس متاثر رہی ۔ پونچھ میں منڈی سبزیاں ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پانچ گھنٹے تک شاہراہ بند رہا۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار رہا۔ موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق منگل کو بھی ریاست کے کچھ حصوں میں بارش ہوگی اور اس کا اثر بدھ کو بھی نظر آئے گا۔
پیر کو جموں میں بارش کے ساتھ دن کا آغاذ ہوا۔ صبح 6 بجے سے 8 بجے تک کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ اس کے بعد کئی علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ دوپہر کو موسم صاف ہوگیا تاہم گرمی سے راحت ملی۔ 4.9 ملی میٹر بارش کے ساتھ دن کا درجہ حرارت معمول سے 9.1 ڈگری کم ہوکر 26.6 پر آگیا اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 18.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال میں دن کا پارہ معمول سے 4.7 ڈگری گر کر 19.2 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا، بٹوٹ میں یہ معمول سے 5.1 ڈگری کم ہو کر 18.8 ڈگری سیلسیس رہا۔
مزید پڑھیں:۔ جموں میں بارش سے موسم خوشگوار
بٹوٹ میں 6.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کٹرا، شری ماتا ویشنو دیوی کے بیس کیمپ میں زیادہ سے زیادہ 45.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس میں دن کا درجہ حرارت 22.7 تھا، جو معمول کے مقابلے میں 9.5 درجے کم تھا اور بھدرواہ میں 17.2 میں، معمول کے مقابلے میں 8.1 درجے کم تھا۔ پونچھ میں دوپہر کے وقت موسلادھار بارش ہوئی۔ بلاور ہیرا نگر میں بارش کے سبب گرمی سے راحت ملی۔ ادھم پور میں بھی مطلع ابر آلود رہا۔ دارالحکومت سری نگر سمیت کشمیر کے کئی علاقوں میں صبح کی بوندا باندی کے بعد دوپہر کو موسم کھل گیا۔ سری نگر میں دن کا درجہ حرارت 19.8، پہلگام 17.2 اور گلمرگ میں 9.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ کشمیر کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ لیہہ میں کل رات کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا