ETV Bharat / state

Pandit Employees Protest In Jammu ایل جی کے ریمارکس پر پنڈت ملازمین کے احتجاج میں تیزی - ٹرانسفر پالیسی پنڈت ملازمین

جموں میں پنڈت ملازمین نے بھاجپا دفتر کا گھیراو کیا اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکم جون سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسفر پالیسی کو لاگو نہیں کیا گیا۔Pandit employees Protest In Jammu

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 10:07 PM IST

جموں: کشمیری پنڈت ملازمین نے جمعرات کے روز اپنی تنخواہیں روکنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ریمارکس کے بعد احتجاج کو تیز کردیا۔ احتجاجیوں نے جموں میں بی جے پی دفتر کا گھیراو کیا اور احتجاجی مظاہرئے کیے۔Pandit employees Protest In Jammu

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ یکم جون سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسفر پالیسی کو لاگو نہیں کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ حکومت انہیں برطرف کر دے، کیونکہ انہیں روز روز عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔Transfer policy Pandit Employeess

Kashmiri Pandit employees hit out at Manoj Sinha over 'salary' remark
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ کشمیر پنڈت ملازموں کو در پیش تمام مشکلات کے حل کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ کوئی گھر میں بیٹھے گا اور اس کو تنخواہ اور دیگر مراعات دئے جائیں گے‘۔LG Remarks On Pandit employeesسنہا نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ان کی (احتجاج کرنے والے ملازمین) کی تنخواہ 31 اگست تک منظور کر لی ہے، لیکن اب تنخواہ ادا نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کام پر نہیں آئے۔ یہ ان کے لیے ایک واضح پیغام ہے اور انہیں اسے سننا اور سمجھنا چاہیے۔Pandit Employees Salaries Withholdاس بیان کے جواب میں جموں میں وزیر اعظم کے بحالی پیکیج کے تحت کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین نے جموں میں احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا کر ان کی منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک بیان ہے۔ بہتر ہوگا کہ حکومت انہیں برطرف کر دے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں زندگی نوکریوں سے زیادہ اہم ہے۔اگر حکومت ان کی تنخواہ روکنا چاہتی ہے تو وہ ایسا کرنے میں آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے یقین دلایا کہ ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا لیکن کل ایل جی منوج سنہا نے جو بیان دیا وہ سمجھ سے پرے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے کئی ماہ سے تنخواہیں بند پڑی ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے ملازمین کی دیریانہ مانگوں کو پورا نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے یقین دلایا کہ ٹرانسفر پالیسی کو لاگو کیا جائے گا لیکن ابھی تک بھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

ایک مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو کشمیر میں امن اور معمول کی علامت نہیں بنایا جا سکتا۔ حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی صورتحال کی وجہ سے ہم ایسے حالات میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Manoj Sinha On Farmers lone کسانوں کے قرض معاف کرنے کا زمانہ اب ختم ، منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.