ETV Bharat / state

Jammu Bus Accident جموں سڑک حادثے پر منوج سنہا کا اظہار رنج و غم - JK LG Manoj Sinha

جموں کے جھجر کوٹلی میں ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک جب کہ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 11:57 AM IST

سرینگر: جموں ضلع جھجر کوٹلی میں آج صبح تقریبا 6 بجے ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی وہیں 55 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھجر کوٹلی سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔ بتادیں کہ جموں ضلع کے جھجر کوٹلی علاقے میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم سے کم 10 افراد کی موت جبکہ 55 دیگر زخمی ہوگئے۔

  • Extremely pained by the loss of lives in a tragic bus accident in Jhajjar Kotli, Jammu. My heartfelt condolences to the bereaved families & prayers for speedy recovery of the injured. Directed district administration to provide all possible assistance & treatment to the injured.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) May 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جھجر کوٹلی جموں میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں سے گہرا دکھ ہوا'۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ 'غمزدہ کنبوں کی خدمت میں تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں'۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کی ہر ممکن مدد اور انہیں علاج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس نمبر UP81CT-3537 امرتسر سے ویشنو دیوی (کٹراڈ) جا رہی تھی۔ اس بس میں تقریباً 75 مسافر سوار تھے۔ سبھی بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی بس نیشنل ہائی وے44 جھجر کوٹلی پہنچی، بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس پل سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں 10 افراد کے ہلاک جب کہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ جموں ضلع سے تقریباً 15 کلومیٹر دور جھجر کوٹلی کے قریب پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.