جموں: جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے تلاب کھٹیکا مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کے مطالبہ پر زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہماری پرانی روایت ہندو مسلمان اتحاد کی رہی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں بی جے پی کے سابق ترجمان اور رہنما کے ذریعے جو بیان ٹی وی مباحثے میں دیا گیا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Partial shutdown in Srinagar: پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف سرینگر میں ہڑتال
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو برخاست کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ ان دونوں کو فی الوقت گرفتار کر کے ان پر یو اے پی اے لگایا جائے۔ انہوں نے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس لیے انہیں جلد ازا جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ سابق بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کئی اسلامی ممالک نے اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔