ETV Bharat / state

Omicron Variant in Jammu: جموں میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ

جموں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ویرنٹ Omicron Variant in Jammu کے تین مثبت معاملات کی تصدیق کے بعد جموں صوبے میں ہائی الرٹ جاری High Alert in Jammu After 3 Cases of Omicron Variant کر دیا گیا ہے۔

جموں میں اومیکرون کی دستک کے بعد انتظامیہ حرکت میں، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 8:26 PM IST

جموں میں انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کو پھیلنے روکنے کے لیے وضع کی گئی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے، وہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جموں میں اومیکرون کی دستک کے بعد انتظامیہ حرکت میں، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد

جموں میں اومیکرون کی دستک Omicron Variant In Jammu کے بعد محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) وویک بھاردواج نے منگل کو عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد پر 200روپے جبکہ دوسری مرتبہ 500روپے کا جرمانہ عائد کئے جانے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

جموں میں انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو لائوڈ اسپیکرز کے ذریعے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری عمل کرنے کی تلقین کی گئی وہیں عوامی مقامات پر بغیر ماسک پہننے راہگیروں، ڈرائیوروں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 30نومبر کے روز جموں صوبے میں کئی افراد کے نمونے تشخیص کیلئے دہلی لیبارٹری روانہ کئے گئے تھے اور منگل کے روز اُن کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں تین نمونے اومیکرون ویرئنٹ سے متاثر پائے گئے تھے۔

یہ تینوں کیس جموں کے ہوزوری باغ، تلاب تلو اور سروستی وہار میں پائے گئے ہیں۔

منگل کی شام محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموں شہر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ویرنٹ Omicron Variant In Jammuکے تین مثبت معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے ٹیوٹ میں کہا ’’این سی ڈی سی نے جموں کلسٹر میں تین اومیکرون کیسز کی تصدیق کی ہے۔‘‘

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ جن علاقوں میں اومیکرون کے مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہے وہاں کی پوری آبادی کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جائے گا۔

ٹویٹ میں لوگوں سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے وضع کئے گئے قوائد و ضوابط پر عمل کرنے خصوصا ماسک پہننے اور بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.