ETV Bharat / state

گپکار ڈکلریشن: جموں میں میٹنگ جاری

انتظامیہ نے اجلاس کے پیش نظر جموں میں سیکیورٹی کے سخت بندوبست کئے ہیں۔ جبکہ فاروق عبد اللہ کی رہائش کے گرد و نواح میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 11:11 AM IST

Updated : Nov 7, 2020, 1:26 PM IST

گپکار ڈکلریشن: جموں میں میٹنگ آج
گپکار ڈکلریشن: جموں میں میٹنگ آج

جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت جموں میں آج پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کا اجلاس جاری ہے جس میں اتحاد کے سربراہ و نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ کے علاوہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی رہنما شامل ہیں۔ یہ اجلاس فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے اجلاس کے پیش نظر جموں میں سیکیورٹی کے سخت بندوبست کئے ہیں۔ جبکہ فاروق عبد اللہ کی رہائش کے گرد و نواح میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

گپکار ڈکلریشن: جموں میں میٹنگ آج

اس سے قبل پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ساتھیوں سے ملاقات کے لئے جمعرات کو جموں پہنچ گئی تھیں۔ اس دورے سے قبل پارٹی کے دفتر میں سابق وزیر اعلیٰ کے نئے بینرس اور پوسٹرس لگائے گئے تھے۔

محبوبہ مفتی نے جموں کے گاندھی نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جو کچھ ہم سے رات کے اندھیرے میں چھینا گیا وہ آئین کی توہین ہے۔'

بجرنگ دل اور شیو سینا کے کارکنوں نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' کی میٹنگ کے سلسلے میں جموں کے ہوائی اڈے پر اتریں۔

گپکار الائنس جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو دفعہ 370 کی بحالی اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس اتحاد کے سربراہ فاروق عبد اللہ اور نائب سربراہ محبوبہ مفتی ہے۔ اس اتحاد میں سی پی آئی ایم، جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.