ETV Bharat / state

نگروٹہ تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی - Four militants killed, security personal injured

ذرائع کے مطابق چاروں عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے تھا، جو کشمیر کی جانب جا رہے تھے۔

جموں کے نگروٹہ میں تصادم شروع
جموں کے نگروٹہ میں تصادم شروع
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 7:20 AM IST

Updated : Nov 19, 2020, 9:12 AM IST

جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے نگروٹہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جموں کے بن ٹول پلازہ نگروٹہ کے قریب عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم صبح پانچ بجے شروع ہوا۔

نگروٹہ تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک، اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں کا ایک گروپ، جو گاڑی میں سوار تھا نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کلدیپ راج ولد سبھاش چندر عمر 32 برس اور محمد اسحق ملک ساکنہ نیل بانیہال کے طور ہو گئی ہے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے تھا، جو کشمیر کی جانب جا رہے تھے۔

اس سلسلہ میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک کو دھماکے سے اُڑایا گیا ہے۔

نگروٹہ تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی

فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ٹرک کا ڈرئیور کون ہے، اور کیا وہ عام شہری ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں صرف ایس او جی شامل ہے۔

میڈیا کو انکاونٹر کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، اور انہیں نگروٹہ پاس کے قریب روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں - سرینگر قومی شاہراہ کو بھی انکاؤنٹر کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔

وہیں ادھم پور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل، عسکریت پسندوں نے 31 جنوری کو بن ٹول پلازہ کے قریب پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی ، جس میں تین عسکریت پسند ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

Last Updated : Nov 19, 2020, 9:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.