ETV Bharat / state

Legend Cricket League Match Jammu: جموں میں لیجنڈ لیگ کرکٹ، 8000 ہزار ٹکٹیں آئن لائن فروخت - ایم اے اسٹیڈیم جموں

جموں کے ایم اے کرکٹ اسٹیڈیم میں سنہ 1989 کو انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوا تھا، تاہم اب تین دہائیوں بعد بین الاقوامی شہرت یافت کرکٹ کھلاڑی اس میدان پر کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 7:49 PM IST

جموں میں لیجنڈ لیگ کرکٹ، 8000 ہزار ٹکٹیں آئن لائن فروخت

جموں: جموں و کشمیر میں کھیل خصوصاً کرکٹ کے شائقین کا کرکٹ لیجنڈز کو روبرو دیکھنے کا خواب تین دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔ سابق بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی مولانا آزاد اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے اور لیجنڈ میچ سے قبل اور سابق کھلاڑیوں کی شہر میں آمد سے قبل ہی مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جبکہ 8 ہزار شائقین کرکٹ نے پہلے ہی ٹکٹیں آئن لائن بک کی ہیں جبکہ 17 ہزار شائقین کرکٹ اس اسٹیڈیم میں بیک وقت میچ دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹ لیگ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہربھجن سنگھ، ایڈم فنچ، کرس گیل اور ایڈم گلکرسٹ سمیت کئی دیگر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

لیجنڈ لیگ کرکٹ کے پروڈکشن منیجر، جموں، دیپک رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جبکہ اسٹیڈیم میں پانچ ٹرفس کو تیار کرنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دنوں کے اندر ہی 8ہزار سے بھی زائد ٹکٹ بک کی جا چکی ہے۔ ٹکٹ بکنگ کے حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شائقین کے لیے مختلف زمرے تشکیل دئے گئے ہیں اور ایک ٹکٹ کی قیمت 299 مقرر کی گئی ہے جبکہ 399 اور 499 آئن لائن فروخت کی جا رہی ہیں ۔

جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے ممبر رنجیت کالرہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ سنہ 1989 کے بعد جموں میں پہلا بڑا کرکٹ ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ایم اے اسٹیڈیم میں 1989 کو بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ طے تھا تاہم وہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کالرہ نے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’اتنے بڑے ایونٹ کے لیے جموں کو منتخب کرنا یقیناً ایک اعزاز ہے۔ ہم بھی پوری تیاری کر رہے ہیں اور میدان بھی تیار ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایونٹ کو چار چاند لگانے کے لیے جوق در جوق اسٹیڈیم آئیں۔

قابل ذکر ہے کہ لیجنڈ لیگ کرکٹ کا دوسرا سیزن بھارت کے پانچ شہروں میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اور اس ایونٹ کے لیے جموں کا کرکٹ گراؤنڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہاں تین میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے لوگ ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹرز، محمد کیف، سریش یرنہ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، نمن اوجھا سمیت بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں بشمول آئیرن فنچ، ہاشم آملہ، راس ٹیلر، کرس گیل وغیرہ کو میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

پہلے سیزن میں جموں، رانچی، دہرادون، ویزاگ اور سورت میں میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرے سیزن میں 19 میچز ہوں گے جو 18 نومبر سے 9 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ سب سے پہلے رانچی میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، دہرادون اور ویزاگ میں بھی تین تین میچ ہوں گے۔ فائنل مرحلہ سورت کے لال بھائی کنٹریکٹر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ لیگ میں 100 سے زائد سابق انٹرنیشنل کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Legend cricket league جموں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے تین میچوں کی میزبانی کر رہا ہے

مولانا آزاد (ایم اے) اسٹیڈیم جو 1966 میں دریائے توی کے کنارے تعمیر کیا گیا تھا، میں 17 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہاں آخری بین الاقوامی میچ 1988/89کو انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا تاہم وہ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ خواتین کا واحد ٹیسٹ میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 27-29 نومبر 1976 کو ہوا تھا جس میں بھارت کو شکست ہوئی تھی۔ 1985 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوا جس میں بھارت نے فتح حاصل کی۔ یہ اسٹیڈیم جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کے ہوم گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.