ETV Bharat / state

ڈوگرہ لیڈر لال سنگھ کی گرفتاری کے خلاف حامیوں کا احتجاج

منگل کی شام ای ڈی نے سابق وزیر لال سنگھ کو منی لائنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کی ایک انسداد بدعنوانی عدالت نے منگل کے روز سابق وزیر لال سنگھ کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔ Dogra Leader Chowdry lal singh arrested by ED

dogra-leader-chowdry-lal-singh-arrested-by-ed
ڈوگرہ لیڈر لال سنگھ کو ای ڈی نے گرفتار کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 11:02 PM IST

Updated : Nov 8, 2023, 9:53 AM IST

ڈوگرہ لیڈر لال سنگھ کی گرفتاری کے خلاف حامیوں کا احتجاج

جموں: منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سابق وزیر چودھری لال سنگھ کو منگل کو پیشگی ضمانت مسترد ہونے کے بعد دیر شام ای ڈی نے گرفتار کر لیا۔ ای ڈی نے چودھری لال سنگھ کو رات تقریباً 8.15 بجے چواڈی سے گرفتار کیا۔ لال سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ یہاں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ لال سنگھ کو گرفتار کرنے کے بعد ای ڈی نے ان کا طبی معائنہ کرایا، جس کے بعد تقریباً دس بجے چودھری لال سنگھ کو ناروال میں واقع ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا۔ جموں میں ای ڈی کی طرف سے یہ پہلی گرفتاری ہے۔ قبل ازیں منگل کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چودھری لال سنگھ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

تاہم عدالت نے اس معاملے میں لال سنگھ کی بیوی کانتا اندوترا اور ان کی بیٹی ڈاکٹر کرانتی سنگھ کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کر لیا ہے۔ عدالت نے پایا کہ ڈوگرہ سوابھیمان تنظیم کے سربراہ چودھری لال سنگھ کے خلاف الزامات بہت سنگین ہیں اور تحقیقاتی ایجنسی کو موثر تحقیقات کا پورا موقع دیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی تحقیقات نازک مرحلے پر ہے اور ایسے وقت میں ملزم کی پیشگی ضمانت کی مدت میں توسیع کیس کی تفتیش کو متاثر کرے گی۔ سابق وزیر چودھری سنگھ، جو ای ڈی کی نظر میں ہیں، نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پیشگی ضمانت لے لی تھی۔ ضمانت کی شرط کے تحت انہیں ای ڈی کی جانچ میں مکمل تعاون کرنا تھا۔ اس وجہ سے لال سنگھ گذشتہ تین دنوں میں دو بار ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ کو ای ڈی حکام نے لال سنگھ سے تقریباً دس گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی اور پیر کو بھی ای ڈی نے لال سنگھ سے تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق اس دو دن کی پوچھ گچھ کے دوران لال سنگھ کے خلاف منی لانڈرنگ کے کافی ثبوت ملے، جس کے بعد انہیں منگل کی رات گرفتار کر لیا گیا۔

سی بی آئی نے 12 ستمبر 2020 کو ایف آئی آر درج کی تھی، جس کے بعد ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 2021 میں چارج شیٹ داخل کی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر زرعی اصلاحات ایکٹ 1976 کی دفعہ 14 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گفٹ ڈیڈ کے ذریعے تقریباً 329 کنال اراضی حاصل کی گئی۔

اسی وقت، تحقیقات کے دوران ای ڈی نے پایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے کٹھوعہ میں واقع ڈی پی ایس اسکول اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو چلانے کے لیے اضافی زمین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں اس وقت کے پٹواری رویندر سنگھ پر آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کو غلط طریقے سے زمین دینے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کو سینک کالونی جموں علاقے سے منگل کی دیر شام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں درج مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ چودھری لال سنگھ کو دو دنوں سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ ان کے دفتر پہنچنے پر ان کے حامی بھی انفورسمنٹ آفس کے باہر جمع ہوئے تھے۔ کئی حامی دفتر کی سیڑھیوں پر اور کئی سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

تاہم دیر رات منگل کے روز چودھری لال سنگھ کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی اس کے حامیوں نے دوبارہ احتجاج کرنا شروع کیا، تاہم ابھی تک سرکاری سطح اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے لال سنگھ کی گرفتاری کے بارے میں بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ چودھری لال سنگھ پر ای ڈی نے ان کی اہلیہ کی جانب سے چلائے گئے ایجوکیشن ٹرسٹ کے قیام کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی۔ ای ڈی نے چودھری لال سنگھ کی اہلیہ اینڈوترا اور ایک سابق سرکاری اہلکار کے خلاف منی لائنڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جموں اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ ہفتے چھاپے مارے تھے۔

Last Updated : Nov 8, 2023, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.