ETV Bharat / state

بڈگام: بیک ٹو ویلیج پروگرامز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:32 PM IST

بیک ٹو ولیج پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے ڈی سی آفس کمپلیکس بڈگام کے نیو کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

Discuss issues related to the Back to Village One, Two and Three programs
بیک ٹو ویلیج ایک دو اور تین پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جموں و کشمیر میں بیک ٹو ولیج پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہوئی میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران سی پی او بڈگام نے شرکاء کو بیک ٹو ویلج پروگرامز کے دوران ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

میٹنگ میں سی پی او بڈگام کے علاوہ اے سی ڈی، سی ایم او، سی ای او اور ایکزیکٹیو انجینئرس پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، آر اینڈ بی اور ضلع کے تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران موجود رہے۔ اس دوران ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے خطاب میں کہا کہ' بیک ٹو ویلیج کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے بقیہ کاموں کے تخمینے، تکنیکی منظوری اور الاٹمنٹ کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے بیک ٹو ویلیج پروگرام کے تحت مقررہ میعاد پر کاموں کی تکمیل پر زور دیا۔ ڈی سی نے تمام افسران کو تاکید کی کہ وہ جذبے سےکام کریں اور بیک ٹو ولیج پروگرام کے فوائد عوام تک پہنچائیں۔

مزید پڑھیں: اطہر عامر سمیت تین آئی اے ایس افسران جموں و کشمیر منتقل

انہوں نے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر کارکردگی میں تیزی لائیں تاکہ بیک ٹو ولیج کے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں رکھے گئے اہداف کو وقت پر پورا کیا جا سکے۔ ڈی سی نے بی ڈی اوز کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ دس دنوں کے اندر اپنا ایکشن پلان پیش کریں۔ شہباز مرزا نے مزید کہا کہ' فائلوں کو حتمی شکل دینے میں تاخیر بدعنوانی کی ایک بد ترین شکل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.