ETV Bharat / state

نئے سال کے آغاز پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچے - سال 2024 جشن

Mata Vaishno Devi Temple ضلع ریاسی کے کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گھپا میں سال نو کی آمد پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند حاضر ہوئے اور پوتر گھپا کا درشن کیا۔

نئے سال کے آغاز پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 3:45 PM IST

نئے سال کے آغاز پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچے

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گھپا میں سال نو کی آمد پر پیر کو ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند حاضر ہوئے اور پوتر گھپا کا درشن کیا۔عقیقدت مندوں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آمد پر ماتا وشنو دیوی مندر میں تقربیاً 50 ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے ماتا رانی کے دربار میں حاضری دی۔ عقیدت مندوں کے لئے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ساتھ ضلع پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔

کٹرا سے بھون تک ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ عقیدت مندوں کی ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے اکثر ہوٹل بھرے ہوئے ہیں۔ دھرم نگری کے علاوہ سیاحتی مقامات پر بھی مسافروں اور سیاحوں کی رہائش کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انشول گرگ کے مطابق اب تک 94.35 لاکھ عقیدت مندوں نے دربار میں حاضری دی ہے، جو کہ پچھلے سال سے تین لاکھ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو بھی 50 ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے دربار میں حاضری دی اور یکم جنوری 2024 کو بھی کافی رش رہے گا۔عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے کٹرہ سے بھون تک کے علاقے کو 6 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔عمارت کے علاقے میں روزانہ صرف 50 ہزار عقیدت مند ہی جا سکیں گے۔ وہیں دیگر کو کٹرا سمیت دیگر مقامات پر روکا جائے گا۔

اس موقع پر ایک عقیدت مند نے بتایا کہ ہم نے سال نو کی آمد پر ویشنو دیوی پوتر گھپا کا درشن کیا اور یہاں ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے یہاں عقیدت مند حاضر ہوئے ہیں اور وہ یہاں درشن کرکے خوشحالی کی دعا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال 2023 کے دوران ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 93.68 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو گذشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔حکام کا کہنا یہ سال 2023 کے اختتام تک یہ تعداد 96 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.