ETV Bharat / state

Rajnath Singh on AFSPA: مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا، راج ناتھ - مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں دورہ

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں یونیورسٹی میں مودی حکومت کے 9برسوں کی کارکردگی بیان کرنے کے علاوہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ، چینی جارحیت اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر (PoK)سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ Rajnath Singh on PoK

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا، راج ناتھ

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 3:36 PM IST

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا، راج ناتھ

جموں: ’’مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں امن واپس آنے کے بعد آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کو ہٹایا جا سکتا ہے۔‘‘ ہم نے شمال مشرقی ہندوستان میں شورش کے مسئلے پر قابو پالیا ہے، وہیں ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی پر بھی قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آج شمال مشرق ریاستوں میں بڑے حصوں سے افسپا ہٹا دیا گیا ہے۔ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب جموں و کشمیر میں مستقل طور امن آئے گا اور یہاں سے بھی افسپا کو ہٹا دیا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کیا۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں پہنچے جہاں صوبائی، یوٹی انتظامیہ کے افسران مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا سمیت دیگر بی جے پی لیڈران نے بھی ان کا استقبال کیا۔ راجناتھ سنگھ نے جموں یونیورسٹی کے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں ڈیفنس کنکلیو سے خطاب کیا۔ اس دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) ہمیشہ ہمارا حصہ رہا ہے۔ وہاں کے لوگ بھی ہندوستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پی او کے کے حوالے سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے کہ یہ ہندوستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا اور پی او کے کے باشندوں پر حکومت پاکستان کی طرف سے ظلم ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے مستقبل میں پی او کے سے ہی مطالبہ اٹھے گا کہ انہیں ہندوستان میں شامل کیا جائے۔‘‘

سنگھ نے مزید کہا: ’’جموں و کشمیر کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے کنٹرول میں ہے۔ وہاں کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ اِس طرف لوگ سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔ وہاں جب حکومت پاکستان کی طرف سے ان پر ظلم ہوتا ہے تو ہمیں درد ہوتا ہے۔ صرف پی او کے پر غیر قانونی قبضہ کرنے سے پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں بنتی۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پی او کے کے بارے میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے کہ یہ صرف ہندوستان کا حصہ ہے۔ ایک نہیں بلکہ کم از کم اس ارادے کی کئی تجاویز اب پارلیمنٹ میں پاس ہو چکی ہیں۔‘‘ سنگھ کے مطابق ’’میں یہ دعویٰ نہیں کر رہا کہ ہم نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ کوئی نہیں کر سکتا۔ اسے صرف تقریروں سے کم نہیں کیا جا سکتا، اسے نظام میں تبدیلی لا کر ہی کم کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل وزیراعظم نے شروع کر دیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Husnain Masoodi On AFSPA : جموں و کشمیر سے افسپا اور پی ایس اے کو ہٹانا چاہیے، ممبر پارلیمنٹ این سی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مودی حکومت کے 9 برسوں کے دوران عائلی و عالمی سطح پر بھارت کی پذیرائی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’دنیا بھر میں ہندوستان کا قد کئی گنا بڑھ گیا ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.