جموں وکشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج شام پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کشمیر ڈویژن میں 31.95 فیصد جبکہ جموں ڈویژن میں 69.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے اس طرح مجموعی طور پر جموں وکشمیر میں 50.08 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کے کے شرما نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں 6.70 فیصد، بارہمولہ میں 47.43 فیصد ، کولگام میں 8.73 فیصد، شوپیاں میں 1.96 فیصد ، اننت ناگ میں 27.04فیصد، بانڈی پورہ 45.22 فیصد ،گاندربل 56.28 فیصد، کپواڑہ 44.35 فیصد، بڈگام میں 38.04 فیصد ووٹنگ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات: جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل
وہیں جموں کے کشتواڑ میں 70.32 فیصد، ادھم پور میں 59.90 فیصد ، جموں 71.80 فیصد، کٹھوعہ 61.23 فیصد، رام بن میں 67.39 فیصد، ڈوڈہ میں 75.03 فیصد، سامبا میں 71.97 فیصد ، پونچھ میں 75.42 فیصد، راجوری میں 71.22 فیصد، ریسی میں 62.67 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’صوبہ کشمیر میں ضلع پلوامہ میں 6.70 فیصد، ضلع بارہمولہ میں 47.43 فیصد، ضلع کولگام میں 8.73 فیصد، ضلع شوپیاں میں 1.96 فیصد، ضلع اننت ناگ میں 27.04 فیصد، ضلع بانڈی پورہ میں 45.22 فیصد، ضلع گاندربل میں 56.28 فیصد، ضلع کپوارہ میں 44.35 فیصد اور ضلع بڈگام میں 38.04 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
موصوف نے صوبہ جموں کی ضلع وار تفصیلات یوں بیان کیں: صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں 70.32 فیصد، ضلع اودھم پور میں 59.90 فیصد، ضلع جموں میں 71.80 فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 61.23 فیصد، ضلع رام بن میں 67.39 فیصد، ضلع ڈوڈہ میں 75.03 فیصد، ضلع سانبہ میں 71.97 فیصدِ ضلع پونچھ میں 75.42 فیصد، ضلع راجوری میں 71.22 فیصد اور ضلع ریاسی میں 62.67 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں پیر کو ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں 34 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی جن میں سے 17 کشمیر جبکہ 17 جموں صوبے کے ہیں۔ علاوہ ازیں پیر کے روز 50 سر پنچوں اور 216 پنچوں کی خالی نشستوں کے بھی ضمنی انتخابات ہوئے۔
جموں و کشمیر میں چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لئے کل 1916 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں سے 1129 کشمیر میں جبکہ 787 پولنگ بوتھ صوبہ جموں میں قائم کئے گئے تھے۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے اس چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لئے کل 249 امیدواروں نے قمست آزمائی کی جن میں سے 138 کا تعلق کشمیر جبکہ 111 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
پیر کے روز ہونے والے ان انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کل 364527 رائے دہندگان نے اپنی رائے کا استعمال کیا جن میں سے مرد ووٹران کی تعداد 195206 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 169321 تھی۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات سال گذشتہ کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد جہاں یہاں یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہے وہیں مغربی پاکستان کے مہاجروں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوا ہے۔
ان انتخابات سے جہاں جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 نمائندے منتخب ہوں گے۔ ضلع ترقیاتی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر میں گذشتہ پنچایتی انتخابات نومبر – دسمبر سال 2018 میں منعقد ہوئے تھے جن میں 3 ہزار 4 سو 59 سرپنچ جبکہ 22 ہزار 2 سو 14 پنچ منتخب ہوئے تھے۔ ہر ضلع ترقیاتی کونسل میں 14 منتخب نمائندے ہوں گے اور پانچ سٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو ضلع کی کلی تعمیر ترقی پر کام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پولنگ مراکز پر ووٹ نہیں ڈالے گئے ہیں وہاں دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔