ETV Bharat / state

Daily Wagers of Jal Shakti Deptt. Protest جموں میں جل شکتی محکمہ کے یومیہ مزدوروں کا احتجاج - جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجروں کا احتجاج

جموں میں منگل کے روز جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُن کی نوکریوں کو جلدازجلد مستقل کیا جائے۔Daily Wagers of Jal Shakti Protest in Jammu

جموں میں جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجروں کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 3:55 PM IST

جموں: جمو ں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں منگل کے روز جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُن کی نوکریوں کو جلدازجلد مستقل کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق بی سی روڑ جموں میں منگل کے روز ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ پچھلے 133 دنوں سے وہ مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اُن کی مانگوں کو پورا کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ Daily Wagers of Jal Shakti Protest in Jammu

یہ بھی پڑھیں: Daily Wagers Protest in Bandipora: اجرتیں واگزار نہ کرنے کے خلاف ڈیلی ویجرز کا خاموش احتجاج

انہوں نے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ اُن کے مطابق وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی اور تن دہی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جل شکتی میں پچھلے بیس برسوں سے ڈیلی ویجروں کی نوکریاں مستقل نہیں کی گئیں جو قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُن کی نوکریوں کو جلدازجلد مستقل کیا جائے تاکہ ڈیلی ویجروں کی دیریانہ مانگ پوری ہو سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.