ETV Bharat / state

Security Arrangements in Jammu جموں میں سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے - جی 20 کانفرنس سرینگر میں منعقد

جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر سرینگر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر بھر میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دروان متعدد علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے۔

crisis-response-team-deployed-in-jammu-ahead-of-g20-meeting-in-kashmir
جموں میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے
author img

By

Published : May 19, 2023, 5:28 PM IST

جموں میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے

جموں: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 22 سے 24 مئی تک جی 20 اجلاس منعقد ہوں گے۔ اس میٹنگ کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر سمیت جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں سکیورٹی کے خاصے انتطامات کیے ہیں، تاکہ میٹنگ کے دروان کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق عسکریت پسند راجوی اور پونچھ میں فوج پر حملے کے بعد جموں خطہ میں بڑا حملہ کرسکتے ہیں۔

جی 20 اجلاس سے قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کرنے کے خدشات کے پیش نظر جموں و کشمیر، خاص طور پر وادی کشمیر میں سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جموں کے مختلف حساس علاقوں اور اہم تنصیبات پر پہرہ کو مزید سخت کردیا ہے۔ وہیں سرحدی اضلاع پونچھ، راجوری، کٹھواعہ، سانبہ میں بھی سکیورٹی فورسز کو ہائی الراٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس دوران ایل او سی سے متصل علاقوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔وہیں جی 20 سمٹ کے پیش نظر جموں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جگہ جگہ پر سکیورٹی اہلکار نظر آرہے ہے اور ہر کسی پر نظر رکھی جارہی ہے۔ اس دوران کرائسز ریسپانس ٹیم کو جموں میں تعینات کیا گیا جو حساس علاقوں کی باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسافروں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جارہے تھے۔سیکورٹی فورسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ چوبیس گھنٹے متحرک رہے۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں، کشمیر پولیس

واضح رہے کہ کشمیر میں 22 مئی سے 24 مئی تک جی ٹوئنٹی میٹنگ منعقد ہو رہی ہے ۔یہ پہلا موقعہ ہوگا جب کشمیر اس طرح کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور امسال جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ امسال جموں صوبہ میں چار عسکریت پسندوں کے حملوں میں دس فوجی جوان اور سات عام شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ وہیں سکیورٹی حکام کو شبہ ہے کہ عسکریت پسند جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران حملے کی تاخ میں رہ سکتےہیں، جس کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.