ETV Bharat / state

Protest Against Property Tax پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو جموں میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اورانہوں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔

congress-protest-against-property-tax-in-jammu
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 5:56 PM IST

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو جموں میں پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوکر پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر وقار رسول نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ بھیک مانگیں۔موصوف صدر کا دعویٰ تھا کہ موجودہ سرکار غریبوں کے خلاف سرکار ہے جو چناؤ کرنے سے ڈرتی ہے۔ موجودہ سرکار غریبوں کے خلاف سرکار ہے جو چناؤ کرنے سے ڈرتی ہے۔ لوگ اس سرکار کو یہاں سے باہر نکال دیں گے۔

وقار رسول نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس حکم نامہ پر نظر ثانی کرنے اور اس حکم نامہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سرکاری آراضیوں سے قبضہ جات کو ہٹا کر یہاں کی عوام کو پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی عوام اس وقت سخت پریشان ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کے زخموں پر مرہم لگا کر ان کو راحت پہنچائیں نہ کہ ان کے لئے نئے قانون لاکر انہیں مزید پریشان کرے۔

وہیں پردیش کانگریس کمیٹی ترجمان اعلی رویندر شرما نے احتجاج کے دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کہتے ہیں کہ یہ ٹیکس بہت کم ہے لیکن جب یہاں ٹول ٹیکس لگایا گیا تو وہ بھی پہلے صرف پچاس روپیے تھا جو آج تین سو روپیے ہے۔ انہوں نے کہا پراپرٹی ٹیکس اس سال اگر ایک سو روپیے ہے تو اگلے سال ایک ہزار روپیے اور پھر دس ہزار روپیے ہوگا‘

یہ بھی پڑھیں:Manoj Sinha On Property Tax جموں و کشمیر کی 40 فیصد آبادی پراپرٹی ٹیکس کے دائرے سے باہر، منوج سنہا

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام کے چہرے پر ایک نیا دھچکا ہے اور یہ عوام کے کندھوں پر مہنگائی کا بوجھ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی اس نئے ٹیکس کو قبول نہیں کر رہا ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس ٹیکس کو واپس لینا چاہئے تاکہ لوگوں کے کندھوں سے بوجھ کم کیا جا سکے۔ بتادیں کہ پراپرٹی ٹیکس کو لاگو کرنے کے بعد جموں وکشمیر یوٹی میں بھاجپا سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی حکومت نے اس ٹیکس کو لاگو نہیں کیا بلکہ ایل جی انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu Commissioner on Tax جموں میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام کے مفاد میں ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.