ETV Bharat / state

CBI Arrests Horticulture Officer جموں میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار، سی بی آئی - چیف ہارٹیکلچر آفیسر جموں

سینٹرول بیورو آف انوسٹی گیشن نے ہفتے کے روز جموں میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر اور ایک درمیانہ دار کو دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

cbi-arrests-horticulture-officer-for-accepting-rs-10-lakh-bribe
جموں میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار، سی بی آئی
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 8:35 PM IST

جموں: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے ہفتہ کے روز جموں میں ایک چیف ہارٹیکلچر آفیسر اور اس کے ساتھی کو مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ افسر کی شناخت سربجیت سنگھ اور اس کے ساتھی گوہر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سنگھ اور دیگر کے خلاف شکایت کنندہ کی پوسٹنگ اور پروموشن سمیت اس کے محکمانہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مرکزی ایجنسی نے جال بچھا کر افسر کو شکایت کنندہ سے رشوت مانگتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دونوں ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا۔ تلاشی کے دوران 3.5 لاکھ روپے نقد اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے۔ ملزم کو ہفتہ کو جموں کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بتادیں کہ اسے پہلے بھی اس سال 22 فروری کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے باغبانی کے ایک سینئر اہلکار کو شکایت کنندہ سے 5 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں ہریانہ میں گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے افسر کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا تھا اور وہ 5 لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔شکایت کنندہ نے بتایا کہ افسر نے شکایت کنندہ سے باغبانی کی سرگرمیوں کے لیے نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کے ذریعے حکومت ہند کی اسکیم کے مطابق جاری کردہ سبسڈی کی رقم حاصل کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔

مزید پڑھیں: Sarpanch Unique Protest رشوت طلب کیے جانے پر سرپنچ نے دو لاکھ روپے ہوا میں اڑا کر احتجاج کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.