ETV Bharat / state

Operation to Detect Cross-Border Tunnels: بین الاقوامی سرحد پر زیر زمین سرنگوں کو دریافت کرنے کا آپریشن شروع

بین الاقوامی سرحد پر سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل سرحد پر اس طرح کی مہم شروع کی گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں سانبہ میں زیر زمین ٹنل دریافت ہونے کے بعد بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ Operation to Detect Cross-Border Tunnels

جموں : بین الاقوامی سرحد پر زیر زمین سرنگوں کو دریافت کرنے کا آپریشن شروع

author img

By

Published : May 18, 2022, 10:48 AM IST

جموں: سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر جموں صوبے میں بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حد متارکہ پر زیر زمین سرنگوں کو تلاش کرنے کی خاطر ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں سانبہ میں زیر زمین ٹنل دریافت ہونے کے بعد بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ Operation to Detect Cross-Border Tunnels

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر نہ صرف گشت تیز کیا گیا بلکہ روڑ پٹرولنگ پارٹیوں کو بھی متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا جموں صوبے کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کی ہدایت پر اب پولیس کو بھی ایل او سی پر زیر زمین سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ cross-border tunnels In Jammu

ذرائع نے بتایا کہ سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ بین الاقوامی سرحد پر مہم شروع کی گئی ہے اور جموں وکشمیر پولیس ٹیموں کو بی ایس ایف اور فوج اس بارے میں جانکاری فراہم کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس رپورٹس کے پیش نظر بارڈر سیکورٹی فورسز کو بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستوں کے باوجود بھی بی ایس ایف اہلکار سرحد پر خصوصی گشت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرحد پر کڑی نگرانی و تسلط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ بی ایس یف ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فوجی، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.