جموں: پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا وہاں تعینات بی ایس ایف جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ ایک بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس کے باعث ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا ہے۔
-
Sad News Coming In
— Flt Lt Anoop Verma (Retd.) 🇮🇳 (@FltLtAnoopVerma) November 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
A BSF jawan killed in cross border firing from Pakistan in Samba
It will be horrible week for Pakistan along LoC now
Mark My Words
">Sad News Coming In
— Flt Lt Anoop Verma (Retd.) 🇮🇳 (@FltLtAnoopVerma) November 9, 2023
A BSF jawan killed in cross border firing from Pakistan in Samba
It will be horrible week for Pakistan along LoC now
Mark My WordsSad News Coming In
— Flt Lt Anoop Verma (Retd.) 🇮🇳 (@FltLtAnoopVerma) November 9, 2023
A BSF jawan killed in cross border firing from Pakistan in Samba
It will be horrible week for Pakistan along LoC now
Mark My Words
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بی ایس ایف جوانوں نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوا ہے جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ قبل ازیں پاکستانی فوج نے 18 اور 26 اکتوبر کو ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے دو جوان زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: راجوری کے بعد پونچھ میں بھی ایل او سی پر گولہ باری
واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سرحد پر پچھلے 24 دنوں میں یہ تیسری مرتبہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اور تینوں مرتبہ بھی ہندوستانی فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ فوج کے مطابق ماضی میں آئے دن پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی تھی۔