ETV Bharat / state

Job Fair in Jammu بی ایس ایف کی جانب سے جموں میں روزگار میلہ کا انعقاد - BSF jammu organized Rozgar mela

بی ایس ایف جموں کی جانب سے پالورہ کیمپ میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ BSF Organized Job Fair

Job Fair in Jammu
بی ایس ایف کی جانب سے جموں میں روزگار میلہ
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 4:31 PM IST

جموں: بی ایس ایف کی جانب سے آج پالورہ کیمپ بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، آسام رائفل، ایمپلائی اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں تقرری کےلیے منتخب امیدواروں کو آفر لیٹر دیئے گئے جبکہ یہ تقررات فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر بی ایس ایف جموں میں حکومت ہند کے مشن بھرتی کے تحت منعقد کئے گئے 'روزگار میلہ' کے دوران کئے گئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر کرشن پال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ روزگار میلہ اسکیم کو ملک میں بے روزگاری کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا۔ BSF Jammu Organized Rozgar Mela

بی ایس ایف کی جانب سے جموں میں روزگار میلہ

تقریب کے آغاز پر وزیر اعظم نریندر مودی نے روزگار میلہ کے تمام شرکاء سے آن لائن خطاب کیا اور یوگی پرارمبھ ماڈیول کا آغاز کیا۔ ماڈیول مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئی تقرریوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔ ماڈیول میں سرکاری ملازمین کے لیے ضابطہ اخلاق، کام کی جگہ کی اخلاقیات اور دیانتداری، انسانی وسائل کی پالیسیاں اور دیگر مراعات اور الاؤنسز شامل ہیں جو انہیں پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے اور نئے کرداروں میں آسانی سے منتقلی میں مدد فراہم کریں گے اور ان کے علم، مہارت اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر کرشن پال نے شی ڈی کے بورا، آئی جی بی ایس ایف جموں اور سی اے پی ایف کے دیگر افسران اور سول معززین کی موجودگی میں نئے تقرریوں کو تقرری خطوط کی کاپیاں حوالے کیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مشن بھرتی تقریب حکومت ہند کی ایک پہل ہے جس کا آج ملک بھر میں 45 مقامات پر انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے نوجوانوں کو تقرری کے 71 ہزار پیشکشیں دی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.