ETV Bharat / state

Heroine Smuggling in Jammu بی ایس ایف نے پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کیا، چار کلو منشیات برآمد

بی ایس ایف نے جموں و کشمیر میں اسمگلنگ کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔ بی ایس ایف نے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کرنے والے پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اسمگلر کے پاس سے 4 کلو منشیات برآمد کی۔ BSF foils narco smuggling bid in Jammu

بی ایس ایف نے پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کیا، چار کلو منشیات برآمد

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 9:23 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے رام گڑھ سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ہیروئن اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ معلومات کے مطابق بی ایس ایف کے جوانوں نے رام گڑھ سیکٹر میں 4 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے اور ساتھ ہی پاکستان سے آنے والے ایک اسمگلر کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ یہ آپریشن کل رات کیا گیا۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے یہ کارروائی اس وقت کی جب پاکستانی ہیروئن اسمگلر رام گڑھ سرحدی علاقے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران پاک سمگلر کی لاش کے ساتھ 04 پیکٹ مشتبہ منشیات برآمد ہوئے ہیں جن میں 4 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Baramulla بارہمولہ میں منشیات اسمگلر گرفتار، منشیات بر آمد

جموں و کشمیر کی فوج اور پولیس جموں و کشمیر سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔ جموں و کشمیر پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنانے میں کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ سے لے کر ریاست کو نقصان پہنچانے والی دراندازی تک جوانوں نے پاکستان کی ہر کوشش پر پانی پھیر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں شہر کے راجیو نگر میں پولیس نے کارروائی کی۔ پیر کو خواتین کی ٹیم اور 50 نفری پولیس کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر خاتون سمیت دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ تقریباً 4 گھنٹے تک ٹیم نے ایک درجن سے زائد گھروں کی تلاشی لی۔ شام 4 بجے کے قریب پولیس نے ہر گھر کی تلاشی لی۔ ایک خاتون سے 20 گرام ہیروئن، ایک اور منشیات اسمگلر سے 10 کلو بھوکی اور ایک دکان سے 30 کے قریب شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.