ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی: رویندر رینہ - رویندر رینہ نے دعویٰ کیا

جموں و کشمیر میں بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود کے جو کام کیے ہیں اسی بنیاد پر ان کی جماعت اگلے انتخابات میں مکمل اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

ravinder raina
جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی: رویندر رینہ
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 1:20 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کی اگلی حکومت ان کی جماعت کی ہوگی۔

جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی: رویندر رینہ

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود کے جو کام کیے ہیں اسی بنیاد پر ان کی جماعت اگلے انتخابات میں مکمل اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

رویندر رینہ نے جموں کے ترکوٹا نگر پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھلائی کے کام کیے ہیں۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی بنیاد پر مودی سرکار نے یہ کام کیے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی عوام کو گمراہ کررہی ہیں: رویندر رینہ

انہوں نے کہا کہ 'ان کارناموں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کا ساتھ جو بی جے پی کو مل رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے 'میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد جو بننے والی سرکار ہے وہ بی جے پی کی سرکاری ہوگی۔'

ان کا مزید کہنا تھا، 'بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بنے گی اور ہمارا وزیر اعلیٰ بنے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.