ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کٹھوعہ سے  بحال، راہل گاندھی نے جیکٹ پہن لی - شیوسینا لیڈر سنجے راوت

آج صبح ضلع کٹھوعہ کے کوٹلی موڑ علاقے سے بھارت جوڑو یاترا شروع ہوگئی ہے۔ وہیں بھارت جوڑو یاترا سے متعلق نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر مصطفی کمال نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ Bharat Jodo Yatra In Kashmir

بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر کے کوٹلی موڑ سے شروع

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 10:59 AM IST

Updated : Jan 21, 2023, 8:40 AM IST

  • #WATCH | Bharat Jodo Yatra resumes from Kathua in Jammu & Kashmir on the 125th day of its journey; sees the participation of Shiv Sena (Uddhav Thackeray) leader Sanjay Raut today pic.twitter.com/Ve81omvQ5m

    — ANI (@ANI) January 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جموں: بھارت جوڑا یاترا آج ( 20 جنوری) کو صبح کٹھوعہ کے کوٹلی موڑ سے شروع ہوئی جس میں راہل گاندھی شیوسینا لیڈر سنجے راوت اور دیگر لیڈارن اس وقت پیدل چل رہے ہیں۔ لکھن پور میں گزشتہ روز راہل گاندھی نے مہاراجہ گلاب سنگھ مجسمہ کے قریب ایک کھچا کھچ بھرے پنڈال سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں سے کہا کہ وہ بھارت کو 'بچانے' کے لیے ان کے ساتھ چلیں۔ انہوں نے کہا تھا، بھارت کو بچانے کے میرے مشن میں میرا ساتھ دیں۔ میں یہاں جموں و کشمیر کے لوگوں کا دکھ بانٹنے آیا ہوں، جنہوں نے پچھلی دہائیوں میں کئی محاذوں پر مصائب برداشت کیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع کٹھوعہ میں بارش ہو رہی ہے۔ راہل نے ہلکی بوندا باندی کے درمیان سفر شروع کیا۔ اس دوران راہل گاندھی بارش سے بچنے کے لیے سیاہ جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اب جموں کے مختلف اضلاع میں 26 جنوری تک جاری رہے گی۔ عسکریت پسندوں کے خطرے کے پیش نظر راہل گاندھی کے اس دورے کے لیے حفاظتی انتظامات کئی مراحل میں کیے گئے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق پہلے دن جمعہ کو راہل گاندھی کٹھوعہ کے ہتھلی موڑ سے جموں کے چڈوال تک تقریباً 23 کلومیٹر کا سفر کریں گے۔ کٹھوعہ کے ہتھلی موڑ سے سفر شروع کرتے ہوئے جمعہ کو یاترا چڈوال پہنچے گی ۔

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر مصطفی کمال سے بات چیت

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے لکھن پور میں راہل گاندھی کا خیر مقدم کرنے کے بعد نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کا مقصد لوگوں کے دلوں کو جوڑنا ہے نہ کہ توڑنا ہے اور بھارت جوڑو ایک ایسا سیاسی ہتھیار ہے جس سے لوگوں کے دلوں کو آپس میں جوڑا جاسکتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں ہندو مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے لیکن راہل گاندھی ایک نوجوان نکلا ہے اور یہ نوجوان اب ملک میں بھائی چارہ پیدا کرے گا تاکہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی تمام مذہب کے لوگ آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل نیشنل کانفرنس سنجیدگی کے ساتھ حل کرے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ نفرتوں کو ختم کرنا ہے اور ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

  1. یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra Enters JK بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر کے حدود میں داخل

Last Updated : Jan 21, 2023, 8:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.