ETV Bharat / state

Tarigami over Issues After Heavy Snowfall: حکام برف باری کے بعد صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام، تاریگامی - Tarigami over Issues After Heavy Snowfall

سی پی آئی (ایم) راہنما نے کہا کہ اگرچہ بھاری برف باری Tarigami over Issues After Heavy Snowfall خطے کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن جو لمبے چوڑے دعوے کیے جارہے تھے وہ مذاق ثابت ہوئے۔

yusuf Tarigami
یوسف تاریگامی
author img

By

Published : Jan 9, 2022, 3:33 AM IST

متوقع برفباری سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی ناقص تیاریوں پر تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ پاور بریک ڈاؤن، سڑکوں کی بندش، راشن کی فراہمی اور عوام کو درپیش دیگر مشکلات سے حکام کی جانب سے چوکسی کے بلند و بانگ دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں، سی پی آئی (ایم) راہنما نے کہا کہ اگرچہ بھاری برف باری Tarigami over Issues After Heavy Snowfall خطے کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن جو لمبے چوڑے دعوے کیے جارہے تھے وہ مذاق ثابت ہوئے۔ بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس نے پوری وادی کو گھپ اندیرے میں دھکیل دیا ہے، اور انتظامیہ بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام Authorities Unable To Handle Situation After Snowfall رہی ہے۔ "وادی کے بیشتر علاقوں میں خاص طور پر جنوبی اور شمالی کشمیر میں، بجلی کے محکمے کی طرف سے بحالی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوۓ ہیں۔

سی پی آئی (ایم) لیڈر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ چند انچ برف پڑنے سے پوری انتظامیہ رک جاتی ہے۔ جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت کی عکاسی کرتی ہے۔ "ابھی تک کئی سڑکوں پر برف ہٹانا باقی ہے اور وادی بھر کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ابھی تک بند ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اگرچہ موسم کی وارننگ کا نظام موجود ہے لیکن مطلوبہ وسائل کو متحرک کرنے کی عدم موجودگی میں، موسم کی پیشن گوٸی کا کوئی مقصد نہیں ہے،" انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ایل پی جی، مٹی کے تیل، کھانڈ اور راشن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت نہ ہو۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وادی میں بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ طبی خدمات کی ہنگامی بنیادوں کی نگرانی کی جانی چاہیے اور اس کے علاوہ بجلی کی خراب ترسیلی لائنوں کی فوری مرمت کی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.