ETV Bharat / state

Anti People Laws Enforced in Ladakh لیہہ اور کرگل کے عوام کو مرکزی حکومت کے فیصلے منظور نہیں، قمر علی اخون - لیہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ

جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر و صوبائی صدر قمر علی اخون نے شرکت کی۔ Leh Apex Body and Kargil Democratic Party Meeting

Anti People Laws Enforced in Ladakh
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر قمر علی اخون
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 12:24 PM IST

Updated : Jan 8, 2023, 2:33 PM IST

سابق وزیر قمر علی اخون سے خاص بات چیت

جموں: آج جموں میں لیہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 15 جنوری 2023 کو جموں میں ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر قمر علی اخون نے کہا کہ لیہہ اور کرگل کے عوام کو مرکزی حکومت کے فیصلے منظور نہیں ہیں۔ لیہہ اور کرگل کے لوگ مرکزی حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں اور لیہہ کرگل کے عوام یونین ٹریٹری بنا دینے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت لیہہ اور کرگل کے عوام کے خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام مخالف قوانین لداخ میں نافذ کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Protests In Ladakh لداخ میں ریاستی درجہ کیلئے زبردست احتجاج

اس میٹنگ میں لداخ معاملے پر مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے باشندوں کے مطالبات کی تکمیل کے لیے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ تاہم بی جے پی کے علاوہ تمام تر سیاسی جما عتیں اس معاملہ پر اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام لداخ خطہ کے لیے مملکتی وزیر برائے امور داخلہ نتیانند رائے کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق یہ کمیٹی اس لیے قائم کی گئی ہے تاکہ خطے کی منفرد ثقافت، زبان کے تحفظ کے لیے، اس کے جغرافیائی محل وقوع اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔ Qamar Ali Akhoon on BJP Government

Last Updated : Jan 8, 2023, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.