ETV Bharat / state

Amit Shah J&K Visit امت شاہ آئندہ کل سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ کل جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر روآنہ ہوں گے جہاں وہ مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے اور امرناتھ یاترا سے قبل ایک اعلیٰ سطح کی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

امت شاہ آئندہ کل جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر روآنہ ہوں گے

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 10:57 AM IST

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 23 جون کو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے دورے کے پروگرام میں ہلکی سی تبدیلی کی ہے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 23 جون کو وہ جموں پہنچیں گے جہاں وہ تقریباً 11 بجے بھگوتی نگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہ ریلی بی جے پی کے نظریہ ساز سیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہا جن سمپرک ابھیان پروگرام کا حصہ ہوگی، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر منعقد کی جا رہی ہے۔
جموں میں مرکزی وزیر داخلہ کی دوسری مصروفیت جموں کے مضافات میں واقع تروملا تروپتی دیوستھانم کے سری وینکٹیشور سوامی مندر کا دورہ ہو گا تاکہ وہاں حاضری دے سکیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کے بعد وہ سرینگر کے لیے روانہ ہوں گے جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ وہ امرناتھ یاترا سے قبل ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں: Shah and Rajnath will visit Jammu وزیر داخلہ امت شاہ 23 اور وزیر دفاع راجناتھ 26 جون کو جموں کا دورہ کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ 23 تاریخ کو دیر رات منعقد ہوگی یا پھر 24 کی صبح ہو گی۔ کل بھی وزیر داخلہ یہاں چند وفود سے ملاقات کریں گے اور پھر 24 تایخ کی شام کو وہ واپس دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ یہاں چند ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح بھی کر سکتے ہیں اور امرناتھ غار کا دورہ بھی کریں گے۔ ابھی پروگرام کے مطابق وہ 24 تاریخ کو بال تل کا دورہ کر یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینگے اور وہاں پوجا بھی کریں گے۔ وہیں شاہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.