ETV Bharat / state

امت شاہ کی بھگوتی نگر علاقہ میں متوقع ریلی منسوخ - امت شاہ کی ریلی منسوخ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں، کل وہ جموں کے بھگوتی نگر میں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے تھے، تاہم کچھ وجوہات کی وجہ سے ان کا جلسہ منسوخ ہوگیا ہے۔

امت شاہ کی بھگوتی نگر علاقہ میں متوقع ریلی منسوخ

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:47 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کل یعنی 24 اکتوبر کو جموں خطہ کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے اور جموں میں ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ وہیں جموں میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

امت شاہ کی بھگوتی نگر علاقہ میں متوقع ریلی منسوخ
امت شاہ کی بھگوتی نگر علاقہ میں متوقع ریلی منسوخ

جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں کے بھگوتی نگر میں 24 اکتوبر کو ایک عوامی جلسہ متوقع تھا، تاہم اب جموں میں لگاتار بارش ہونے کی وجہ سے بھگوتی نگر میں ریلی کو منسوخ کردیا گیا۔ جس کے بعد اب امت شاہ جموں یونیورسٹی کے ایڈیٹوریم میں بی جے کارکنان سے مخاطب ہوں گے۔ اس سلسلہ میں مذکورہ علاقہ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ سرینگر پہنچے

واضح رہے کہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورہ کے تحت آج سرینگر پہنچے۔ جہاں خطہ کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا سمیت متعدد عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد انہوں نے عسکریت پسندوں کے تشدد کا شکار ہوئے انسپکٹر پرویز احمد کی اہلیہ فاطمہ اختر سے ملاقات کی اور انہیں سرکاری ملازمت کے لیے سرکاری کاغذات بھی سونپے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.