ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کے دوران تمباکو پر مکمل پانبدی

امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو تمباکو کنٹرول قانون کی مکمل پاسداری کی ہدایت دی گئی ہے۔ یاتریوں کو تمباکو و دیگر منشیات ساتھ لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Tobacco act in place during Amarnath Yatra

امرناتھ یاترا کے دوران تمباکو پر مکمل پانبدی

author img

By

Published : May 10, 2022, 2:26 PM IST

وادیٔ کشمیر میں یکم جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو تمباکو کنٹرول قانون کی مکمل پاسداری کی ہدایت دی گئی ہے اور ان کو کہا گیا ہے کہ 'کوئی بھی تمباکو و دیگر منشیات ساتھ لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'یاتریوں کو تمباکو کنٹرول ایکٹ پر من و عن عمل کرنا ہوگا اور چندن واڑی اور بالتل کے بیس کیمپوں میں تمباکو مصنوعات ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ Amarnath Yatra Tobacco-free this year

محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 'پولیس اور دیگر متعلقہ عملہ ان قانون کے نفاذ کے لیے متحرک رہے گی۔ موصوف نے مزید کہا کہ 'یاترا کے دوران اور اس کے راستوں پر تمباکو کے مضر اثرات کے متعلق پوسٹر اور دیگر جانکاری دستیاب رکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں یکم جون سے امرناتھ یاترا کا آغاز ہوگا جس دوران 8 لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ انتظامیہ اس سالانہ یاترا کے انعقاد کے لیے تیاریوں میں مشغول ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.