ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 زائد از نو ہزار یاتریوں پر مشتمل گیارہواں جتھا جموں سے روانہ

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک قریب ڈیڑھ لاکھ یاتری امرناتھ گپھا کا درشن کر چکے ہیں۔ 62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقعے پر ختم ہوگی۔

شری امرناتھ یاترا: زائد از 9 ہزار یاتریوں پر مشتمل 11 واں جھتا جموں سے روانہ

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 12:15 PM IST

Updated : Jul 13, 2023, 12:53 PM IST

جموں: امرنا تھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا بم بم بولے کے نعروں کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 9 ہزار 2 سو 41 یاتریوں پر مشتمل گیارہواں جھتا کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ 306 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے صبح کے ٹھیک ساڑھے تین بجے 3 ہزار 2 سو 6 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2036 مرد، 1121 خواتین، 39 بچے اور 10 سادھو شامل تھے۔

ننون پہلگام بیس کیمپ کے لیے 3 بج کر 55 منٹ پر 6 ہزار 35 یاتری روانہ ہوئے جن میں 4540 مرد، 1254 خواتین، 202 سادھو، 9 بچے اور 30 سادھویں شامل تھیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک قریب ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا ہے۔ 62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقعے پر ختم ہوگی۔ حکام نے یاتریوں کی سہولیت کے لیے دونوں راستوں پر ہیلی کاپٹر سروس بھی دستیاب رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 یاتریوں کی حفاظت کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال

یاتریوں کے صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنک فوڈ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور راستے میں ہی لنگروں کا بھر پور انتظام کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر انتطامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے امسال بھی یاترا کے لئے فقید المثال انتطامات کئے ہیں۔ دریں اثنا ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں میں یاترا کے تئیں انتہائی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ یاتری حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بھی خوش اور مطمئن ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 13, 2023, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.