ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on JK Elections جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات جلد کرائے جائے، الطاف بخاری - جموں و کشمیر میں عوامی حکومت

اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں 5 برس سے زائد عرصے سے صدر راج نافذ ہے۔

altaf-bukhari-appeals-to-pm-modi-to-hold-assembly-elections-in-jK
الطاف بخاری
author img

By

Published : May 9, 2023, 10:37 PM IST

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات جلد کرائے جائے، الطاف بخاری

جموں:اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے وزیر وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ جموں وکشمیر میں جلد سے جلد انتخابات کرائے جائیں۔ منگل کے روز ستواری چٹھ میں پارٹی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ یوٹی میں اسمبلی انتخابات جلد سے جلد منعقد کئے جانے چائیے۔انہوں نے کہا کہ 'ہمیں وزیر اعظم سے توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اپنے وعدے پورا کریں گے۔'

انہوں نے سال 2020 کو وزیراعظم کی طرف سے ان کے گرمجوشی سے استقبال کو دیا کیا جو کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد ان سے پہلی ملاقات تھی۔ الطاف بخاری نے مزید کہا کہ ہم نے وزیر اعظم سے ملاقات کی,کیونکہ اس وقت لوگوں کو خدشات تھے کہ جموں وکشمیر میں غیر مقامی لوگ آکر آباد ہوں گے جب لوگ مکمل طور پر مایوس اور بے بس تھے۔ ہم ان کی نمائندگی کے لیے سامنے آئے۔اس دوران وزیر اعظم نے جموں وکشمیر کے باشندگان کے لیے اراضی اور سرکاری ملازمتوں کے تحفظ کا وعدہ کیا۔

سید الطاف بخاری نے مزید کہا کہ لوگوں کا اعتماد جیتنے کے لیے ریاستی درجہ بحاl کیا جائے اور مختلف مسائل پر عوام کی بڑھتی تشویش کو حل کرنے کے لیے اسمبلی انتخابات کرانے چائیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کی آنکھوں میں سچائی دیکھی تھی۔ لہذا ہم ان سے توقع رکھتے ہیں کہ انتخابات ہوں گے اور لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا حق دیا جائے گا۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ نے جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹیوں سروسز اور جموں و کشمیر پولیس سروسز افسران پر سوالات اٹھائے ہوئے کہا ان کی جگہ درآمد شدہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے ،جن کا دونوں خطوں میں لوگوں کے ساتھ رویہ غیر دوستانہ ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ جے کے اے ایس اور جے کے پی ایس افسران کو اہم عہدوں سے ہٹا رہی ہے جبکہ یہ افسران ذمہ داری نبھانے کو تیار ہیں اور وہ جموں وکشمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Awami National Press Conference بی جے پی کو شکست دینے کیلئے متحد ہو کر اسمبلی الیکشن لڑنا ضروری، بیگم خالدہ شاہ

واضح رہے کہ چیف الیکٹورل افسر کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امسال کے آخر تک بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات کرائے جارہے ہیں، لیکن اس دوران اسمبلی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور اسے پُر کرنے کی ضرورت ہے۔جموں وکشمیر میں 5 برس سے صدر راج نافذ ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.