ETV Bharat / state

کورونا کیسز میں اضافہ، مرکزی وفد جموں بھیجنے کا فیصلہ - وائرس سے صحتیاب

کورونا وائرس کے انتظامات میں مدد کے لئے مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے ایک اعلی سطحی وفد کو جموں بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، مرکزی وفد جموں بھیجنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 9:46 PM IST

جموں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے حالیہ معاملوں کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے ایک اعلی سطح کے مرکزی وفد کو جموں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا کہ اس دو رکنی وفد میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے پلمونری کریٹیکل کیئر کے پروفیسر ڈاکٹر وجے ہڈا اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوجیت کمار سنگھ شامل ہوں گے۔

یہ مرکزی وفد جموں کے ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی بخشی نگر اور گاندھی نگر کے اسپتالوں کا دورہ کرے گا۔ یہ مرکزی وفد کنٹینمنٹ، نگرانی، جانچ اور طبی انتظامات میں ریاستی حکومت کی مدد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا سے صحتیابی کے معاملے میں بھارت پہلے نمبر پر

واضح رہے کہ جموں میں کورونا وائرس کے کل 9428 معاملے ہو گئے ہیں، جبکہ ایک ہفتے قبل کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صرف 6878 تھی۔

ضلع میں 3،196 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جموں میں اب تک 117 کورونا مریض فوت چکے ہیں۔

ضلع میں اس وقت کورونا وائرس کے 6،115 مریض زیر نگرانی ہیں جبکہ کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 33.9 فیصد اور اموات کی شرح 1.24 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.