ETV Bharat / state

دیپیکا راجاوت کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج

خاتون ایڈوکیٹ جنوری 2018 میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب اس نے جموں کے کٹھوعہ ضلع کے رسانہ گاؤں میں آٹھ سالہ قبائلی بکروال لڑکی، جس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا، کے گھر والوں کی نمائندگی عدالت میں کی تھی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 1:24 PM IST

جموں اور کشمیر پولیس نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک مذہبی جذبات کو 'ٹھیس پہنچانے' کے لئے ایک وکیل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ایڈوکیٹ دیپیکا سنگھ راجاوت پر آئی پی سی کی دفعہ 295 اے اور 505 (بی) (2) کے تحت مختلف طبقات کے لوگوں میں دشمنی اور نفرت پیدا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

جموں سے تعلق رکھنے والی وکیل نے گذشتہ منگل کو ایک کارٹون ٹویٹ کیا تھا جس پر ہندو برادری کے ممبروں نے اعتراض کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ راجاوت نے فرقہ وارانہ جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے، راجاوت نے اس وقت پولیس سے مدد طلب کی تھی جب ایک ہجوم نے ان کے رہائش گاہ کے باہر نعرہ بازی شروع کی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹویٹ کی اصل اور دیگر تکنیکی تفصیلات سے متعلق سائبر سیل کی اطلاع کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

خاتون ایڈوکیٹ جنوری 2018 میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب اس نے جموں کے کٹھوعہ ضلع کے رسانہ گاؤں میں آٹھ سالہ قبائلی بکروال لڑکی، جس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا، کے گھر والوں کی نمائندگی عدالت میں کی تھی۔

اس کیس کی سماعت پنجاب کے پڑوسی قصبے پٹھان کوٹ کی ضلعی اور سیشن عدالت میں ہوئی۔

اس کے بعد تمام ملزموں کو ٹرائل کورٹ نے اس گھناؤنے جرم میں سزا سنائی جس نے جموں و کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا۔

اس وقت کے بی جے پی کے دو وزراء ملزمان کی حمایت میں ریلیوں میں شامل ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.