ETV Bharat / state

جموں کے بٹھنڈی میں اے بی وی پی کے احتجاج کی وجہ سے تناؤ

ضلع جموں کے بٹھنڈی علاقے میں پیر کے روز اس وقت صورتحال کشیدہ رخ اختیار کر گئی جب اے بی وی پی کارکنان نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ کی رہائش گاہ کے باہر ان کے پتلے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔

جموں کے بٹھنڈی میں اے بی وی پی کا احتجاج تناؤ کا سبب بنا

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 8:17 PM IST

جموں کے ضلع بٹھنڈی علاقے میں پیر کے روز اے بی وی پی کے کارکن ہاتھوں میں ترنگے لیے نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر گپکار اعلامیہ کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔

جموں کے بٹھنڈی میں اے بی وی پی کا احتجاج تناؤ کا سبب بنا

احتجاجیوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے پتلے نذر آتش کئے اور اس کے بعد فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ترنگا لہرانے کی کوشش کی۔

احتجاجی 'دیش کے غداروں کو، گولی مارو۔۔۔۔۔ کو'، 'ڈاکٹر فاروق مردہ بار مردہ باد، 'محبوبہ مفتی مردہ باد مردہ باد' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک اے بی وی پی کارکن نے میڈیا کو بتایا: 'گپکار گینگ کے لوگ لگاتار بیان بازی کر کے ملک کے نوجوانوں کو بھڑکانا چاہتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی جب وزیر اعلیٰ تھیں تو ان کو ملک کا جھنڈا پسند تھا لیکن آج وہ کہتی ہیں کہ اس کا اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔ موصوف نے کہا کہ اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ چین کی مدد سے دفعہ 370 واپس لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اراضی قوانین عوام دشمن: جموں و کشمیر انتظامیہ

دریں اثنا عام لوگ اور نیشنل کانفرنس کے کارکن موقع پر جمع ہوئے اور طرفین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی۔

عام لوگوں اور نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے بھی جم کر جوابی نعرہ بازی کر کے اے بی وی پی کی اس حرکت کو ماحول خراب کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر بروقت کارروائی کر کے ماحول کو مزید بگڑنے سے بچایا۔

ایک شہری نے کہا کہ یہ ماحول کو خراب کرنے کی ایک کوشش ہے، اے بی وی پی والے یہاں فساد کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا: 'یہ لوگ ہمیں کیا کہیں گے، ہم بھی ہندوستانی ہیں اور ہم اپنے مکانوں کے چھتوں پر یوم آزادی یا یوم جمہوریہ کے مواقع پر ترنگا لہراتے ہیں'۔

ایک اور شہری نے کہا کہ ہم یہاں ہمیشہ سے بھائی چارے سے رہتے ہیں اور قومی جھنڈا بھی اٹھاتے ہیں یہ ان لوگوں کی یہاں ماحول کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.