ETV Bharat / state

Road Safety Week اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز - ضلع اننت ناگ میں بھی سڑک حادثات

ضلع اننت ناگ میں بھی روڈ سیفٹی ویک کا آغاز ہوا جو 11 جنوری سے 18جنوری تک جاری رہا گا۔ روڈ سیفٹی ویک کے اہتمام کا مقصد ضلع میں سڑک حادثات پر مکمل طور پر قابو پانا ہے۔ مہم کے ذریعہ نوجوانوں کے درمیان ڈرائیوینگ کے دوران ٹرافک ضابط کو لے کر بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔Road Safety Week Conduct In Anantnag

اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز
اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 8:18 PM IST

اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز

اننت ناگ: وادی کشمیر کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے روڈ سیفٹی ویک کا انعقاد کیاگیا۔ضلع میں روڈ سیفٹی ویک 11 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہے گی۔

روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک ریلی کا انقعاد کیا۔اس کو اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم اور ایس ایس اننت ناگ آشیش مشرا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر اے آر ٹی او اے اننت ناگ کے علاوہ محمکہ کے دوسرے ملازمین بھی موجودہ رہے۔ روڈ سیفٹی ویک کا مقصد ٹریفک کی تعلیم اور گاڑی چلانے والوں، مسافروں، پیدل چلنے والوں راہگیروں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ سڑک پر چلتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں انہیں آگاہ کرنا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈاکٹر بشارت قیوم کہا کہ محتاط ڈرائیونگ کے ذریعہ سڑک حادثہ سے بچا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمیٹ کے استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی کے ذریعہ لوگوں کو محتاط کیا جا سکتا ہے۔سڑک حادثات میں انسانی جانوں کا ضائع کم کرنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ پابند عہد ہے۔ عوام سے گزارش کی گئی کہ وہ موٹر سائکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں، ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر بات نہ کریں اور نشے کی حالت میں گاڑی نہ چلائیں۔ ڈارئیور کو روڈ سیفٹی پر بھی عمل کرنے کا عہد بھی کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Drivers felicitated in Anantnag: ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی

اس مہم کے دوران پورے ہفتہ سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کو مختلف قسم کے بینرز، سیفٹی پوسٹرز اور روڈ سیفٹی سے متعلق معلومات دی جائے گی۔ عام لوگوں اور ڈارئیور کو سفر کرتے وقت انہیں روڈ سیفٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.