ETV Bharat / state

فیضان دھوبی کی گرفتاری کے خلاف شوپیان میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 3:05 AM IST

جنوبی کشمیر میں شوپیان ضلع کے پنجورہ علاقے میں سیکوریٹی فورسس کی جانب سے فیضان دھوبی کی گرفتاری کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔

Protest against the arrest of Faizan Dhobi in shopian
فیضان دھوبی کی گرفتاری کے خلاف شوپیان میں احتجاج

شوپیان ضلع کے پنجورہ میں ہلاک شدہ عسکریت پسند کے بھائی کی گرفتاری کے خلاف لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور نعرے بازی کی۔ مقامی افراد نے فورسز کی کاروائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے منگل کی رات دیر گئے پنجورہ شوپیان میں عسکریت پسند عمر دھوبی (جو رواں برس 9 جون کو فورسز کے ہاتھوں اپنے تین ساتھیوں سمیت ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا) کے بھائی فیضان دھوبی کو اسکے گھر سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

فورسز کی کاروائی کے بعد پنجورہ علاقے کے کچھ نوجوان اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور مساجد کے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعہ لوگوں سے فیضان دھوبی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

بعدازاں مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فیضان دھوبی کی رہائی کا مطالبہ کیا اور سیکوریٹی فورسز کے خلاف نعرے بازی کی۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک علاقہ میں مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی جاری تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.