ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 31 اکتوبر کو دو مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تقسیم ہوجائے گا

جموں و کشمیر ریاست آئندہ 31 اکتوبر کو دو مرکز کے زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم ہوجائے گا۔

جموں وکشمیر: 31 اکتوبر کو دو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں تقسیم ہوجائے گا
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 10:25 PM IST

Updated : Aug 9, 2019, 11:29 PM IST

وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کے سلسلہ میں آج نوٹفکیشن جاری کرکے کہا کہ ریاست کی تقسیم 31 اکتوبر سے عمل میں آئے گی۔ اس ایکٹ میں جموں وکشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا التزام ہے۔

وزارت نے جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ کی دفعہ 2کے شق کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے یہ نوٹفکیشن جاری کیا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ سے متعلق آرٹیکل 370کو ہٹانے والی قرارداد اور ریاست کو دو حصو ں میں تقسیم کرنے والے بل کو گزشتہ ہفتہ ہی منظور کیا تھا۔ اس کے بعد صدر رامناتھ کووند نے ا ن پر دستخط کئے تھے۔ صدر نے جموں وکشمیر کے باشندوں کو خصوصی حقوق دینے والے آرٹیکل 35 اے کو اس سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Aug 9, 2019, 11:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.