ہندواڑہ: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ میں انٹرنیشنل اسلامک اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ فلک فیاض نے گوا میں منعقدہ شوتوکان کراٹے ڈو انڈین ایسوسی ایشن (SKIA) کے زیر اہتمام بین الاقوامی کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔International Islamic School Handwara Student Wins Gold At SKIA International Karate Championship
اسلامک انٹرنیشنل فیکلٹی نے کہا کہ اسکول فلک کی کامیابی پر خوش ہے ۔ اسے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ فلک فیاض نے پہلی بار بین الاقوامی کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا اور گولڈ میڈل جیت کر اپنے اسکول کا نام روشن کیا۔ اسکول چیئرمین آئی آئی ایس ڈاکٹر طارق رحیم نے بچی کی اس فتح کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی دیگر طالبات کے لئے تحریک بن گئی ہے۔ اس نے اس کارنامے کو حاصل کرنے کے لئے فلک کی شاباشی دی۔
یہ بھی پڑھیں:Taiba Khan Wins Bronze Medal in Martial ARTS گاندربل کی طیبہ خان نے قومی پاورلفٹنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی
فلک نے اپنے کوچ اور IIS کے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع فراہم کرنے پر SKIA انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ International Islamic School Handwara Student Wins Gold At SKIA International Karate Championship