جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع شالہ درمن نامی گاؤں کو سیکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 42 آرآر، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے گاؤں کو محاصرے میں لے لیا ہے اور گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے تھے۔
تاہم آپریشن پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوگیا۔